36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی سطح پر ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں نےسوریہ نمسکار کا مظاہرہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، آزادی کا امرت مہوتسو مناتے ہوئے، آیوش کی وزارت نے آج ’’زندگی کے لیے سوریہ نمسکار‘‘ منایا۔ ہندوستان سمیت دنیا بھر سے 75 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے کووڈ وبائی مرض کے دوران جسم اور دماغ کو صحت مند رکھنے اور خود کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر سوریہ نمسکار ادا کیا۔ اس پروگرام کا آغاز آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال اور آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپرا مہندر بھائی نے ورچول طور پرکیا۔ اس موقع پر بابا رام دیو، آچاریہ بال کرشنا، شری شری روی شنکر، سدگرو جگی واسودیو اور دنیا کے مختلف حصوں سے کئی قابل ذکر شخصیات افتتاحی پروگرام میں شامل ہوئیں۔

اپنے افتتاحی خطاب میں مرکزی وزیر نے کہا کہ سورج کی پوجا، سوریہ نمسکار کے ذریعے کی جاتی ہے تاکہ لوگوں کی جسمانی اور ذہنی تندرستی کو بہتر بنایا جا سکے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت اور رہنمائی میں یوگا اور سوریہ نمسکار کو بنی نوع انسان کی تندرستی اور صحت کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر منجاپرا نے کہا کہ سوریہ نمسکار پر مختلف تحقیقوں سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سوریہ نمسکار ہماری قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور جسم کو فٹ رکھتا ہے۔

آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ سوریہ نمسکار، حیاتیات کے لیے ہے اور آیوش کی وزارت نے شمسی توانائی کی شفا بخش طاقت کو فروغ دینے کے لیے اس پروگرام کا تصور کیا ہے۔

اس ورچوئل تقریب میں، دنیا بھر سے کئی سرکردہ یوگا ماسٹرز اور یوگا کے شوقین افراد نے شرکت کی، سوریہ نمسکار کا مظاہرہ کیا اور سوریہ نمسکار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یوگا گرو بابا رام دیو نے کہا کہ سوریہ نمسکار تحریک کا مقصد لوگوں کو زندگی کی تحریک کی بنیاد سے آگاہ کرنا ہے۔ یوگا کا مطلب ہے لوگوں کو متحد کرنا اور ہم سوریہ نمسکار کرنے والے 75 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو متحد کرکے ایسا ہی کررہے ہیں۔

آرٹ آف لیونگ کے بانی سری سری روی شنکر نے کہا کہ سورج کی توانائی، ہمارے اندر قوت مدافعت کو بیدار کرتی ہے جو ہمیں اس عالمی وبا سے بچا سکتی ہے۔ ایشا فاؤنڈیشن کے بانی سدھ گرو جگگی واسودیو نے کہا کہ دنیا کی ہر چیز، سورج کی توانائی سے چلتی ہے۔ روزانہ سوریہ نمسکار کرنے سے جسمانی اور نفسیاتی صحت بہتر ہوتی ہے۔

سن 2021 مس ورلڈ جاپان، تماکی ہوشی بھی ورچول طور پر اس تقریب میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی آیوش کی وزارت کی طرف سے اٹھائی گئی یہ پہل، اس وبائی دور میں ہر انسان کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔ جاپان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد سوریہ نمسکار بھی ادا کر رہی ہے اور بہت سے لوگوں نے یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کر لیا ہے۔

اٹلی یوگا انسٹی ٹیوٹ کے صدر ڈاکٹر اینٹونیٹ روسی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سوریہ نمسکار کر کے صحت مند رہیں۔ امریکن یوگا اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر اندرنیل باسو رائے، سنگاپور یوگا انسٹی ٹیوٹ کے ممبران سمیت بہت سے دوسرے لوگ بھی ورچول طور پر اس پروگرام میں شامل ہوئے اور کووڈ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے سوریہ نمسکار ادا کیا۔

این ڈی این آئی وائی کے ڈائریکٹر ایشور بسواریڈی نے کہا کہ سوریہ نمسکار ہمارے نظام تنفس کو مضبوط بنانے میں بڑا کردار ادا کرتا ہے، اسے یوگا کےعمل کے ذریعے کرنے سے ہم بہت سی بیماریوں سے آزاد رہ سکتے ہیں۔ یہ تقریب ڈی ڈی نیشنل پر لائیو نشر تھی اور دنیا بھر کے شرکاء نے ورچوئل شرکت کے ذریعے اپنے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

سرکردہ یوگا ماسٹرز، یعنی یوگا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر مسز ہنسا جی جے دیوا، ایس وی وائی اے ایس اے یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر، ، ایشا فاؤنڈیشن بانی سدگرو جگگی واسودیوا، بانی موکشیتن یوگاشرم، پدم شری بھارت بھوشن، دادجی کملے، ڈی پٹیل۔ صدر، سری، رام چندر مشن، راج یوگنی بی کے آشا، ڈائریکٹر، برہما کماری، سادھوی، بھگوتی، صدر، الہی طاقت فاؤنڈیشن،کرشنماچاریہ یوگامندرم چنئی کے شری سریدھرن ، یوگا ایسوسی ایشن اٹلی کی صدر ڈاکٹر انتونیٹا روزی، چیئرمین، امریکن اکیڈمی آف یوگا اور مراقبہ کےڈاکٹر اندرانل باسو رے، ورچوئل طور پر تقریب میں شامل ہوئے۔

اس تقریب کو بہت زیادہ تعاون حاصل ہوا اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت، وزارت تعلیم، وزارت دفاع، وزارت داخلہ بشمول این سی سی، این ایس ایس رضاکاروں اور فوج کے اہلکاروں نے اس میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More