27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ‘‘ہندوستان کے آئین کے پہلے معمار، ڈاکٹربھیم راؤ رام جی امبیڈکر کے یوم پیدائش کے سلسلے میں منائی جانے والی امبیڈکر جینتی کے موقع پر تمام اہل وطن کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ڈاکٹر امبیڈکر ہماری جنگ آزادی کے ایک اہم ترین لیڈر تھے اورہمارے معاشرے کے  روایتی طور پر محروم طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے ایک مجاہد بھی تھے۔ایک اسکالر، ماہر تعلیم اور قانون داں، سماجی مصلح اور سیاسی لیڈر کے طور پر ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی کا فلسفہ اور ان کی زندگی حوصلے اور مضبوط عزم کی تحریک دیتے ہیں۔

ڈاکٹر امبیڈکر نے ایسے سماج کا خواب دیکھا تھا جہاں کمزور طبقات اور تاریخی طور پر محروم طبقات ، کسانوں، مزدوروں اور خصوصی طور پر خواتین کو برابر کے حقوق اور احترام ملے۔ وہ تمام مسائل کو جمہوری پُرامن ، عدم تشدد اور ہم آہنگی کے طریقوں کے ساتھ حل کرنے کے حق میں تھے۔

انھوں نے جو راستہ دکھایا وہ بھائی چارے، ہمدردی اور مساوات کے جذبے کو مضبوط کرتا ہے۔

آیئے! آج کے دن ہم ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی اور ان کے خیالات سے تعلیم حاصل کرکے ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کا عزم کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More