39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے شبپور میں آئی آئی ای ایس ٹی میں پانی اور ماحولیات کی تحقیق کے مرکز کا افتتاح کیا

President of India inaugurates integrated bio-solar-wind Microgrid centre and centre for water and environment research at IIEST, Shibpur
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی،صدرجمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے آج مغربی بنگال کے شبپور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی آئی ای ایس ٹی) نے ایک حیاتیاتی- شمسی- بادی مائیکروگریڈ سینٹر اور آبی و ماحولیاتی تحقیق کے ایک مرکز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ انہیں آئی آئی ای ایس ٹی میں ان اقدامات کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ آئی آئی ای ایس ٹی ایک تاریخی ادارہ ہے اور ملک میں سب سے پہلے قائم کئے گئے اعلیٰ تعلیم کے چند مرکزوں میں سے ایک ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے یہ اہم ادارہ سول اور میکنیکل انجینئرنگ کے شعبے میں اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کرتا رہا ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا ہے کہ مربوط حیاتیاتی شمسی بادی مائیکرو گریڈ سینٹر اور آبی وماحولیاتی تحقیق کا مرکز، دونوں سماجی اقتصادی ترقی کے پس منظر میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مراکز وقت کی ضرورت ہیں کیونکہ وسائل کو پائیدار بنانے اور ماحولیات کا تحفظ اس وقت پوری دنیا میں اہم موضوعات ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کے حالات میں توانائی کی دستیابی غیر یقینی ہوگئی ہے کیونکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ صنعتوں اور گھروں میں بجلی کی مانگ اور استعمال کو پورا کرنے میں ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے بجلی کے نظام کا مائیکرو بندوبست اداروں اور صنعت جیسے توانائی کا زیادہ استعمال کرنے والے مراکز کو خودکفالت کی جانب گامزن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی شمسی بادی مائیکروگریڈ آئی آئی ای ایس ٹی کی پائیدار ترقی میں ایک اور اہم پیش رفت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ عام آدمی کیلئے بجلی دستیاب ہو اور انسانوں اور مویشیوں کیلئے پینے کا پانی فراہم کیا جائے۔ اس کیلئے ہمیں اپنے علم اور مہارت کو اپنی روز مرہ کی زندگی کے مسائل کے حل تلاش کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔ اس ضمن میں انہوں نے راشٹرپتی بھون میں اختراعات کے سالانہ فیسٹول کے دوران پیش کی گئی بنیادی سطح کی اختراعات کی ستائش کی۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ اس ملک کی بڑی آبادی کو بجلی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ البتہ ہمیں اس بات کو یقینی بنا نا چاہئے کہ ہمیں اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنے ماحولیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔ انہوں نے کہا بھارت نے پیر س معاہدے پر دستخط کئے ہیں

صدرجمہوریہ نے کہا کہ 21ویں صدی میں پانی کی رسائی ایک بڑا چیلنج ہے۔ بھارت کے بہت سے گاؤوں میں بڑی تعداد میں آبادی کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔ آبادی میں تیزی کے ساتھ اضافے کے دوران محفوظ پینے کے پانی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس کا حل نکالنے کی ضرورت ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More