37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے کانی دیگی میں ستیہ بھارتی اسکول کا افتتاح کیا ستیہ بھارتی اسکول طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں

भारत के राष्ट्रपति ने कानीदीधी में सत्य भारती स्कूल का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی، ؍جولائی ؍ صدرجمہوریہ ہندجناب پرنب مکھرجی نے مغربنگال کے مرشدآباد ضلع میں کانی دیگی میں ستیہ بھارتی فاؤنڈیشن کے ایک نئے اسکول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتےہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ ستیہ بھارتی اسکولز طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کررہےہیں اور معاشرے کےکمزورطبقوں سےتعلق رکھنےوالی لڑکیوں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں اسکولوں کے قیام کیلئے ستیہ بھارتی فاؤنڈیشن کی تعریف کی تاکہ مقامی بچوں کی تعلیمی ضرورتیں پوری ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے معیاری تعلیم حاصل کرنے کیلئے ان اسکولوں میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند رہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مقامی طلبہ کےعلاوہ یہ اسکول پڑوسی ستیہ بھارتی اسکولوں کےطلبہ کی بھی ضرورت پوری کرےگا۔

اس موقع پرصدرجمہوریہ نے ایک خصوصی مجموعے کا بھی آغاز کیا، جس میں ایک آئیڈیئل اسکول کےخوابوں اور خواہشات کو اجاگر کیاگیا ہے، جس کا ان مختلف تعلیمی پروگراموں کےتحت طلبا کی طرف سے اظہارخیال کیاگیاتھا، جو ملک بھر کے بھارتی فاؤنڈیشن کےذریعےچلائے جارہےہیں۔

اس موقع پر لوک سبھا کے ممبر پارلیمنٹ ابھیجیت مکھرجی ساگر دگھی کےاسمبلی ممبرسبرتاساہا، بھارتی فاؤنڈیشن کےساتھی چیئرمین راکیش بھارتی متل اور بھارتی فاؤنڈیشن کےسی ای او وجے چڈھا بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More