32.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صحت سے متعلق اسکیموں کا وسیع دائرہ ہونا چاہئے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ صحت سے متعلق مخصوص اسکیمیں بنانے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں، معمر افراد اور ناتواں نیز وہ لوگ جو شدید اور دائمی امراض میں مبتلا ہیں، ان کا وسیع تر احاطہ ہونا چاہئے۔ جناب نائیڈو حکومت آسام کے ذریعہ شروع کئے گئے اٹل امرت ابھیان کے افتتاح کے بعد سامعین سے خطاب کررہے تھے، جس میں آسام کے شہر گوہاٹی میں 3.2 کروڑ افراد کو معیاری حفظان صحت تک رسائی مہیا کرانے کی بات کہی گئی ہے۔ اس موقع پر آسام کے گورنر پروفیسر  جگدیش مکھی، آسام کے وزیراعلیٰ جناب سربانند سونووال ، آسام کے صحت  اور کنبہ بہبود کے وزیر ڈاکٹر  ہمانتا بسواس سرما اور اہم شخصیات موجود تھیں۔

 نائب صدرجمہوریہ ہند نے  پرائیویٹ سیکٹر سے  دہی علاقوں میں عوام  تک حفظان صحت کی سہولیات پہنچانے  کی  حکومت کی کوششوں میں مدد کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ صحت خدمات حاصل کرتے ہیں انہیں معیاری صحت خدمات مہیا کرائی جانی چاہئے۔ عوام کو مالی بوجھ سے تحفظ فراہم کرایا جانا  چاہئے تاکہ طبی خدمات پر آنے والے اخراجات  کی وجہ سے عوام پر اس کا بوجھ نہ پڑے۔

جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ آج کی طرز زندگی کے نتیجے میں متعدد غیر متعدی  امراض پیدا ہوئے ہیں، اس لئے  ایسی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ ایسے امراض کے بڑھتے ہوئے واقعات ، نوجوانوں کو بھی متاثر نہ کرسکیں۔ زیادہ بیٹھے رہنے یا کاہلی، جنک فوڈ کھانے ، الکہل اور تمباکو کے  نقصان دہ استعمال کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خطرات  کے تئیں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے  حفظان صحت کے شعبے میں تمام شراکت داروں کو ٹھوس کوششیں کرنی ہوں گی۔

جناب وینکیا  نائیڈو نے  اسکولوں کے نصاب میں  تبدیلی کرنے ، جن میں غیر متعدی امراض  اور  ورزش جیسے موضوعات کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے اسکولوں اور کالج کے طلباء کے لئے ورزش کو لازمی بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ممکن ہو  بچوں کو  یوگا  کے آسنوں کو بھی سکھایا جانا چاہئے۔

 نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کو بھی  ہندوستان کی بقیہ ریاستوں کی طرح ہی دہی علاقوں میں طبی افرادی قوت اور طبی سہولیات کی قلت کا  سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ میڈیکل کالج قائم کرکے اور  دہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ طبی ادارے  قائم کرکے اس کمی کو دور کرنا ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More