36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی ڈبلیو سی نے رام ولاس پاسوان کو 53 اعشاریہ 14 کروڑ روپئے کا منافع کا چیک سپرد کیا

CWC handed over a dividend cheque of Rs.53.14 crore to Shri Ram Vilas Paswan
Urdu News

 نئی دلّی، سینٹرل وائر ہاؤسنگ کارپوریشن سی ڈبلیو سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ہرپریت سنگھ نے آج صارفین کے امور اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کو کارپوریشن کی پونجی میں بھارت سرکار کے 55 فیصد کے شیئر پر 53.14 کروڑ روپئے کا منافع کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر خوراک اور عوامی نظام تقسیم محکمہ کے سکریٹری روی کانت بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ وزارت اور سی ڈبلیو سی کے دیگر سینئر افسر بھی موجود تھے۔ جناب پاسوان نے 2016-17 میں سی ڈبلیو سی کی اچھی کارکردگی کے لئے اسے مبارک باد دی۔

سینٹرل وائر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) نے 2016-17 کے دوران 1606 کروڑ روپئے کا ٹرن اوور یعنی لین دین کیا تھا، اس نے 231 کروڑ روپئے کا پروفٹ آف ٹیکس (پی اے ٹی) حاصل کیا تھا، جس میں پچھلے سال کے مقابلے 16 اعشاریہ 67 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ 2016-17 کے دوران سی ڈبلیو سی نے 103 کروڑ روپئے کے سی اے پی ای ایکس کے ساتھ 95000 ایم ٹی کی اضافی اسٹوریج صلاحیت حاصل کی تھی۔

سی ڈبلیو سی نے سال 2016-17 کے لئے اپنے ادا کئے گئے سرمائے کا 142 فیصد کی شرح سے فائدے کااعلان کیا، جبکہ پچھلے سال 88 فیصد کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ کارپوریشن کے ذریعہ اپنے شراکت داروں کو بھگتان کیا گیا زیادہ سے زیادہ فائدہ ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More