Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی آئی ایس ایف اے سی (ایکزیکٹیو) محدود محکمہ جاتی مسابقتی امتحان 2018

Urdu News

نئی دہلی، یو پی ایس سی کے زیر اہتمام کو  منعقدہ  سی آئی ایس ایف اے سی (ایکزیکٹیو) محدود محکمہ جاتی  مسابقتی امتحان2018کے تحریری    نتائج کی بنیاد پر  99 امیدواروں نے   جسمانی  معیارات  /جسمانی اہلیتی  ٹیسٹ اور طبی معیارات ٹسٹ کے لئے   عبوری طور پر کوالیفائی کیا ہے۔  مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس   (سی آئی ایس ایف) جسمانی  معیارات/جسمانی  اہلیتی ٹسٹ اور طبی معیارات ٹسٹ  کے لئے تاریخ، وقت اور جگہ کے بارے میں  ا میدواروں کو مطلع کرے گی۔ بالفرض ایسے امیدوار  جن کا رول نمبر اس فہرست میں  ہے اور اس سلسلہ میں  اسے کوئی  اطلاع نہیں ملتی  تو  وہ فوری طور پر سی آئی ایس ایف اتھارٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 امتحان سے  متعلق اور دیگر تفصیلات  کمیشن کی ویب سائٹ پر  30 دنوں کے اندر یعنی   انٹرویو وغیرہ  کے حتمی نتیجے  کی شائع شدہ تاریخ سے  دستیاب ہوں گی  اور یہ معلومات   ویب سائٹ پر تیس دنوں کے لئے ہی دستیاب ہوں گی۔

پتہ تبدیل ہونے کی صورت میں امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ    سی آئی ایس ایف اتھارٹیز کے ہیڈکواٹرز ، ڈی جی  ، سی آئی ایس ایف ، بلاک نمبر 13 ، سی جی او کامپلیکس،  لودھی روڈ، نئی دہلی 110003  کو مطلع کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More