27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی۔آر۔ چودھری نے سنگاپور میں چھٹی آر سی ای پی انٹر-سیشنل وزارتی اجلاس میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی۔ صنعت وتجارت اور امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر مملکت  سی۔آر۔چودھری نے 12-13 اکتوبر، 2018 کو سنگاپور میں چھٹے آر سی ای پی انٹر سیشنل وزارتی اجلاس (آئی ایم ایم) میں شرکت کی۔ 16آر سی ای پی ممالک کے وزیروں نے سنگاپور میں آسیان اور آسیان کے ایف ٹی اے شراکت داروں کے درمیان جدید، جامع اور باہمی مفادات کے  معاشی شراکت داری کے معاہدے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔

وزراء نے چھٹے آر سی ای پی وزارتی اجلاس میں ہوئی پیش رفت  کا جائزہ لیا۔ یہ وزارتی اجلاس 30-31 اگست، 2018 کو سنگاپور میں منعقد کی گئی تھی، جس میں  صنعت و تجارت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر سریش پربھو نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے مارکیٹ سے متعلق مذاکرات میں شدت کا خیرمقدم کیا۔ فرق میں ہو ئی کمی کی تعریف کرتے ہوئے، وزراء نے آر سی ای پی میں شرکت کرنے والے تمام ممالک  پر زور دیا کہ ایر انڈ ڈیلیوریبلز کے پیکج کے اہداف حاصل کرنے کے تئیں اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

سی۔ آر۔ چودھری،چھٹی  آر سی ای پی، آئی ایم ایم  سے علاوہ سنگاپور کے وزیر تجارت  ،آسٹریلیا کے نائب وزیر تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری  ، نیوزی لینڈ کے تجارت اور برآمدات کی ترقی کے وزیر اور چین کے نائب وزیر برائے تجارت وانگ شوون  کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ سنگا پور نے آر سی ای پی مذاکرات کے جلد از جلد اختتام کے لیے ہندوستان معاونت کی درخواست کی۔ تجارتی مذاکرات کمیٹی (ٹی این سی) کا اگلا دور اس ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں منعقد ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More