36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سوئیڈن میں سڑکوں پر چلتے وقت استعمال کیے جانے والے حفاظتی آلات تیار کرنے والے مرکز کا دورہ کیا

Urdu News

نئی  دہل۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکز ی وزیر جناب نتن گڈکری نے  آج اسٹاک ہوم میں سوئیڈن کے  موٹرگاڑیوں کیلئے  حفاظتی آلات تیا رکرنے والے  فرم ’آٹولیو‘ کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے بھارت میں ’روڈ سیفٹی  اِن انڈیا‘ کے بارے میں ایک رپورٹ کمپنی کے نمائندے کو پیش کی  اور کمپنی کی حالیہ مصنوعات اور اختراعات کا معائنہ کیا۔ ’آٹولیو‘  موٹر گاڑیوں کیلئے حفاظت کے آلات  فراہم کرنے والی  دنیا کی سب سے بڑی  فرم ہے جو دنیا میں کار تیار کرنے والی تمام بڑی فرموں کو اپنی مصنوعات فروخت کرتی ہیں۔

سڑک پر چلنے میں تحفظ کا معاملہ بھارت میں ایک بڑی تشویش کا باعث ہے۔ حکومت نے  ٹرانسپورٹ سیکٹر میں حفاظت ، صلاحیت اور تسلسل کا  عہد کیا ہوا ہے۔ سڑک پر چلنے میں حفاظت کامعاملہ بھارت میں سماجی مساوات سے بھی جڑا ہوا ہے۔  یہاں  پیدل چلنے والوں ، سائیکل چلانے والوں اور دوپہیہ گاڑیاں چلانےوالوں کی ایک بڑی تعداد جو سڑکوں پر دوڑتی ہے ، اس کے لئے  ٹرانسپورٹ کی  حکمت عملی تیار کرتے وقت حفاظت کا معاملہ ذہن میں رکھا جانا چاہئے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001E7ZN.jpg

وزیر موصوف نے بعد میں سوئیڈن میں ای۔ ہائی ویز  ٹیسٹ –بیڈ ڈیموسٹریشن سائٹ کا دورہ کیا۔ بھارت سرکار نے ای۔ شاہراہوں کا  پہلے ہی  اعلان کردیا ہے۔  جناب نتن گڈکری کو ان کے دورے کے موقع پر اس سیکٹر میں سوئیڈن کی طرف سے  حالیہ ٹیکنالوجی کی ترقی سے واقف کرایا گیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002ABL3.jpg

جناب نتن گڈکری  اپنے دورے کے موقع پر  19 اور 20 فروری کو  اسٹاک ہوم میں منعقد ہونے والی  تیسری ’’ہائی لیول  گلوبل کانفرنس آن روڈ سیفٹی فار ایچیونگ گلوبل گولس 2030‘‘   میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ اس دو روزہ کانفرنس کا مقصد سڑک کی حفاظت کو  عالمی ایجنڈے پر لانا ہے اور زیادہ محفوظ سڑکوں کے سلسلے میں عالمی برادری کے  عہد کی تجدید کرنا  ہے۔  کانفرنس میں شرکت کرنے والے  ملکوں کے رہنما ایک نقشہ راہ تیار کریں گے جس کامقصد 2030 تک سڑک حادثوں کو کم کرنے کے  یو این ڈیکیڈ آف ایکشن کے تحت  مقرر کیے گئے اقوام متحدہ کے  نشانے کو پورا کرنا ہے۔

اسٹاک ہوم میں اپنے قیام کے دوران جناب گڈکری سوئیڈن کے بنیادی ڈھانچے کے  وزیر جناب ٹومس اینیروتھ ، بیرونی تجارت کے وزیر جناب انّا ہیلبرگ ، کاروبار ، صنعت اور جدت طرازی کے وزیر جناب ابراہیم بیلان اور برطانیہ کے  سڑک تحفظ کی وزیر بیرونیس ویرے سے باہمی  بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ جناب گڈکری  عالمی بینک کے نائب صدر (برائے جنوب ایشیا) جناب  ہارٹ شیفر سے بھی  بات چیت کریں گے۔ جناب گڈکری کے ایجنڈے میں سوئیڈن-انڈیا ٹرانسپورٹیشن سیفٹی اینڈ انوویشن  پارٹنر شپ میٹنگ بھی شامل ہے جس میں بہت سے سی ای اوز شرکت کریں گے۔ امید ہے کہ سوئڈین اور بھارت کے  کاروباری اس موقع پر بہت سے مفاہمت ناموں کا تبادلہ بھی کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More