Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سویڈن نے اسمارٹ سٹی فروغ میں گہری دلچسپی دکھائی

Urdu News

نئی دہلی،18؍مئی، ملک میں اسمارٹ سٹی ترقیاتی پروگرام پہل میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتےہ وئے، سویڈن نے ایک مشترکہ عملی منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت وہ اپنی مہارت اور ٹیکنالوجی کا استعمال پائیدار اور سبز دوست عوامی ٹرانسپورٹ متبادل کے علاوہ اسمارٹ سٹیز میں ٹھوس کچرے کے نپٹارے یا انتظام میں کرے گا۔

سوئڈن کی یوروپی یونین امور اور تجارت کی وزیر محترمہ لنڈے نے آج شہری ترقیات کے وزیر جناب ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی اور اسمارٹ سٹی کے فروغ کے سلسلے میں تعاون کے تمام ممکنہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ لنڈے نے کہا کہ سویڈن اور ہندوستان نے 2015 میں پائیدار شہری ترقی کےلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے اور اسمارٹ سٹی مشن اس ایم او یو کو ٹھوس عمل میں تبدیل کرنے کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

سویڈن کی وزیر نے کہا کہ ان کا ملک کچرے کے انتظام، شہری موبلٹی سولیوشنز، اسمارٹ پارکنگ نظام، ایئر فلٹریشن، بروقت (ریئل ٹائم) اطلاعاتی نظام، کمانڈ اور کنٹرول نظام وغیرہ میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے، جو ہندوستا ن کے شہروں کے اسمارٹ سٹی منصوبے کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن کی کمپنی اسکینیا (ایس سی اے این آئی اے)، ناگپور میں ایتھنول سے چلنے والی 55 بسوں کو جلد ہی چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا اسمارٹ سٹی مشن ہندوستانی اور غیر ملکی کمپنیوں دونوں کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ منتخبہ اسمارٹ سٹیز اور خصوصی طور پر عوامی ٹرانسپورٹ اور ٹھوس کچرے کے انتظام میں سویڈن کی ٹیکنالوجیز سے مستفید ہوکر بے حد خوش ہوں گی۔ انہوں نے سویڈن کی وزیر کو سویڈن کی متعلقہ کمپنیوں کو متعلقہ ریاستوں میں اسمارٹ سٹیز میں عملی منصوبے کے نفاذ میں شراکت داری کیلئے مدعو کیا ہے۔

Related posts

6 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More