31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سول سروسز (مین ) امتحان 2016 کی ریزرو لسٹ

Urdu News

نئی دہلی، سول سروسز (مین) امتحان 2016 کے نتائج کا اعلان پریس نوٹ مورخہ 31.05.2017 کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس میں  کل1209 خالی نشستوں کے لئے آئی اے ایس ، آئی ایف ایس ، آئی پی ایس اور سینٹرل سروسز گروپ ’A‘  اور گروپ ’B‘ عہدوں  پر تقرری کے لئے میرٹ کے لحاظ سے 1099امیدواروں کی سفارش کی گئ تھی۔

 یونین پبلک سروس کمیشن، سول سروسز امتحان  ضوابط  کے ضابطہ 16(4) اور (5) کے مطابق آخری سفارش کردہ امیدوار کے بعد میرٹ کےلحاظ سے مختلف زمروں میں امیدواروں کی ریزرو لسٹ  بھی  اپنے پاس رکھتا  ہے۔

عملے اور تربیت کے محکمے کی خواہش پر یو پی ایس سی نے اب 109 امیدواروں کی سفارش کی ہے۔ ان امیدواروں میں 87 امیدوار جنرل زمرے کے ، 19امیدوار دیگر پسماندہ ذاتوں (اوبی سی)  زمرے کے، ایک امیدوار درج فہرست ذاتوں (ایس سی ) زمرے کے  اور دو امیدوار درج فہرست قبائل (ایس ٹی ) زمرے کے ہیں تاکہ سول سروسز امتحان 2016 کی بنیاد پر بقیہ خالی نشستوں کو پر کیا جا سکے۔ ان امیدواروں کی تفصیلات اس کے سا تھ ہی منسلک ہیں۔  سفارش کردہ  ان امیدواروں کو عملے اور تر بیت کے محکمے کے ذریعے براہ راست بھی جانکاری فراہم کی جائے گی۔

رول نمبر:0335242 کے حامل امیدوار کی امیدواری عارضی ہے ۔

  ایک امیدوار کا نتیجہ موقوف رکھا گیا ہے۔

ان 109 امیدواروں کی فہرست یو پی ایس سی کی ویب سائٹ http//www.upsc.gov.in  پردستیاب ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More