24.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سریش پربھو کے ہاتھوں مال بردار ریل ڈبوں کے ڈیزائن میں نئے متبادل اور صارفین تک رسائی کے موضوع پرمنعقدہ انڈین ریلویز کی گول میز کانفرنس کا افتتاح

रेल मंत्री श्री सुरेश प्रभाकर प्रभु ने भारतीय रेल गोल मेज सम्मेलन: ‘वैगन डिजाइन के नए विकल्प : ग्राहकों तक पहुंच’ का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی،جولائی، ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے آج یہاں ‘‘مال بردار ریل ڈبوں کے ڈیزائن میں نئے متبادل اور صارفین تک رسائی ’’ کےموضوع پر منعقدہ ہندستانی ریلوے کی گول میز کانفرنس کا افتتاح کیا۔

ریلوےکے وزیر مملکت، نیز مواصلات کےوزیر مملکت (آزادنہ چارج) جناب منوج سنہا کے علاوہ ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجین گوہین اس موقع پر خاص طور پر موجود تھے ۔ مزید برآں ریلوےبورڈ رالنگ اسٹاک کےرکن جناب رویندر گپتا کے علاوہ ریلوےبورڈ کے دیگر اراکین اور اعلی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتےہوئے ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر نے کہا کہ ہندستانی ریلوے مال کی ڈھلائی کی تقسیم میں اپنا حصہ واپس لینے کی کوشش کررہا ہے ۔ ہندستانی ریلوے کے نئے کرایہ پالیسی کے تحت کرایے کو معقول بنایا گیا ہے۔ ہندستانی ریلوے اپنے صارفین کے ساتھ شراکت داری میں کام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ مال بردار ریل ڈبوں کے ڈیزائن میں نئے متبادل کی تلاش اس جانب میں ایک دیگر قدم ہے۔ صارفین کی ضرورت کے مطابق ڈبوں کا نیا ڈیزائن ریلوے اور صارفین دونوں کے لئے بےحد سود مند ہے۔ ریلوے کے صارفین اپنی ضرورتوں کے مطابق مال بردار ریل ڈبوں میں ترمیم اور اضافہ کرسکتے ہیں اور ریلوے کا کرایہ اسی حساب سے گھٹتا بڑھتا رہے گا۔ ہندستان ریلوے کے سامانوں کی باسکٹ کو بھی متنوع بنایا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ زراعت اور ماہی پروری کو بھی ریلوے میں شامل کیا جائے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر مملکت جناب منوج سنہا نے کہا کہ ہندوستانی معیشت میں ترقی کے سبب غیر روایتی شعبوں میں ترقی کے امکانات کافی بڑھ گئے ہیں۔ ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ شروع کی گئی متعدد اسکیموں کے سبب ریل ڈبوں کی خریداری میں صنعتوں کے ذریعہ کافی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ غیر روایتی شعبوں میں شرح نمو پر نظر ڈالی جائے تو آج سب سے زیادہ اہم شعبے اسٹیل ، آٹو موبائل، سیمنٹ اور کنٹینر ہیں۔ہم انڈسٹری کو مدعو کرتے ہیں کہ وہ بلا تکلف ریلوے کے ذریعے مزید تیار شدہ اسٹیل کی ڈھلائی میں درپیش اپنے مسائل اور رکاوٹوں کو لیکر آئیں۔ اسی طرح ہم چاہتے ہیں کہ مال بردار ریل ڈبوں کے نئے ڈیزائن سے متعلق اپنی توقعات کو بھی لیکر آئیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گوہین نے کہا کہ ایک پلیٹ فارم پر تمام شراکت داروں کو جمع کرنا بہترین قدم ہے۔یہاں سبھی لوگ اپنے اپنے تجربات کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ سکتےہیں اور نقل و حمل کے ماڈلوں کی ضرورت کے مطابق نئے ڈبوں کے ڈیزائن کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک عرصے سےریلوے کے ذریعہ مال کی ڈھلائی روایتی کھلے اور بند ڈبوں میں کی جارہی ہے۔ گذشتہ دودہائی میں اس بات کی کوشش کی گئی کہ مخصوص سامانوں کے لئے مخصوص مال بردار ڈبوں کو تیار کیا جائے۔ اس سے ریلوے میں دیگر شعبوں سے صارفین راغب ہوکر آئے۔ مزید صارفین انڈین ریلوے نیٹ ورک میں اپنے سامانوں کی ڈھلائی کے لئے جڑنا چاہتے ہیں۔آٹو موبائل، اسٹیل، سیمنٹ اور کباڑ کی ڈھلائی کے لئے خصوصی ڈبے اس کی مثال ہیں۔ ان تمام شعبوں میں ہندوستانی ریلوے کی رسائی محدود ہے۔ مذکورہ زمروں میں مال بردار ڈبوں کے کچھ ڈیزائن مخصوص حصوں میں دستیاب ہیں۔ جبکہ دیگر حصوں میں یہ دستیاب نہیں ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More