33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکاری محکموں میں غیر سرکاری افراد سے کام لینا

Urdu News

نئی دہلی، کوئی وزارت یا محکمہ  اقتصادیات اور  صلاحیت   کے مفاد میں  بعض غیر مشاورتی خدمات  حاصل کرسکتا ہے اور اس مقصد کے لئے   ‘جنرل فائنشنل رولس 2017’ (جی ایف آر -2017) میں دفعہ 199 سے 206 تک  فراہم کئے گئے   بنیادی رہنما خطوط کی خلاف ورزی کئے بغیر   اس مقصد کے لئے   مفصل تفصیلات  اور طریقہ کار  طے کرسکتا ہے  کیونکہ ہر وزارت /محکمہ   وقتی  یا قلیل مدتی  ضرورتوں کی بنیاد پر اپنی سطح پر یہ خدمات   حاصل کرنے کا مجاز ہے، اس لئے    اس سلسلہ میں مرکزی  ڈاٹا    مرتب نہیں کیا جاتا۔

 اس طرح کی  غیر مشاورتی خدمات کے حصول کے لئے     جی ایف آر 2017 کے لئے باب 6 میں   اور  ‘مینول فار پروکیورمنٹ آف کنسلٹینسی اینڈ  ادر سروسیز 2017’  تفصیلی طریقہ کار   دے دیا گیا ہے   جس میں   ای -حصولی خدمات بھی شامل ہیں۔   وزارتیں اس بات کی مجاز ہیں کہ وہ   کام کی نوعیت اور  ضرورت  کو دیکھتے ہوئے      طریقہ کار طے کرسکتی ہیں۔    اگر اس سلسلہ میں  کوئی   خلاف ورزی  یا کوتاہی ہوتی ہے   تو وزارت  اس سے مناسب طور سے نمٹ سکتی ہے۔  کانٹریکٹ یا باہر سے ملازم رکھے گئے   لوگوں کی  اجرتیں   ان کم از کم اجرتوں سے کم نہیں ہونی چاہئیں جو متعلقہ  ریاستی حکومت نے  مقرر کی ہیں /مشتہر کی ہیں۔

سرکاری عہدوں پر   بھرتی  اصولوں کی بنیاد پر   لوگوں کا  تقرر کیا جاتا ہے۔   ہر وزارت  /محکمہ  اس بات کا ذمہ دار ہے کہ وہ طریقہ کار کے  تمام ضابطے  پورے کرنے کے بعد   خالی جگہوں کو  مستقل ملازمین   کے تقرر سے پُر کرے۔  اسامیوں  اور پرانی چلی آرہی  اسامیوں  کے مرکزی  ڈاٹا  کا ریکارڈ نہیں رکھا جاتا۔

یہ بات   مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے وزیر مملکت  ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ،  عملے ، عوامی شکایات اور پنشن   نیز ایٹمی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے   آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More