29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکاری حصص کی فروخت کےلئے نیلامی

Urdu News

نئی دہلی؛ حکومت ہند نے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ(الف) کم از کم مشتہر رقم 3 ہزار کروڑ روپئے کے عوض سرکاری اسٹاک نمبر 2022 کا 6.84 فیصد (ب) کم از کم مشتہر رقم 8ہزار کروڑ روپئے کے عوض سرکاری اسٹاک نمبر 2031 کا 6.68 فیصد(ج) کم از کم مشتہر رقم 2 ہزار کروڑ روپئے کے عوض سرکاری اسٹاک نمبر 2033  کا  6.57 فیصد (د) کم از کم مشتہر رقم 2 ہزار کروڑ روپئے کے عوض سرکاری اسٹاک نمبر 2046  کا 7.06  فیصد فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیلامی مختلف قیمتوں کے طریقہ کار کو بروئے کار لاکر انجام دی جائے گی۔ یہ نیلامی 22 ستمبر  2017  (بروز جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا ممبئی دفتر، فورٹ ممبئی میں کی جائے گی۔

سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی لگانے کی سہولت کی اسکیم کےمطابق اہل افراد اور اداروں کےلئے اسٹاک کی فروخت کی اعلان شدہ رقم کا پانچ فیصد تک مختص کیا جائے گا۔

نیلامی کے لئے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں قسم کی بولیاں 22 ستمبر 2017 کو ریزرو بینک آف انڈیا کے کور بیکنگ سولیوشن (ای ۔ کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے  دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان جمع کرائی جانی چاہیے اور مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر 12 بجے تک جمع کرائی جانی چاہیے۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 22 ستمبر 2017 (بروز جمعہ) کو ہوگا اور کامیاب بولی لگانے والوں کو25 ستمبر  2017 (بروز پیر) کو رقم جمع کرانی ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More