27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو وزیر اعظم کا خراج عقیدت

Urdu News

 نئی دلّی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وزیر امور  خار  جہ سشما سوراج کو ان کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔

            وزیر اعظم نے ان کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”ہندوستانی سیاست کے ایک شاندار باب کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ بھارت اس غیر معمولی رہنما کی وفات سے غم زدہ ہے، جس نے غریبوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور عوام کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔ سشما سوراج جی اپنی نوعیت کی واحد خاتون تھیں، جو کہ کروڑوں لوگوں کے لئے تحریک کا وسیلہ تھیں۔

            سشما جی ایک با معنی ترجمان اور غیر معمولی صلاحیت کی حامل رکن پارلیمنٹ تھیں۔ وہ پارٹی میں قابل تحسین اور قابل احترام شخصیت کی حامل تھیں۔وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظریات اور مفادات کے معاملے میں کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی تھیں، جس کے لئے انہوں نے بے انتہا تعاون دیاہے۔

            سشما جی نے ہر وزارت میں، جس میں بھی انہوں نے کام کیاہے، شاندار منتظم ثابت ہوئی ہیں۔ مختلف ممالک کے ساتھ بھارت کے تعلقات اور معاملات کو بہتر بنانے کی سمت میں انہوں نے کلیدی رول ادا کیا۔ بطور وزیر کے، دنیا کے کسی بھی حصے میں مصیبت و آلام کے شکار ہندوستانیوں کے متعلق ان کا رول ہم نے شفقت بھرا پایا ہے۔

            گزشتہ پانچ برسوں کے دوران وزیر امور خارجہ کے طور پر سشما جی کا انتھک کام میں فراموش نہیں کر سکتا۔ یہاں تک کہ جب ان کی صحت ٹھیک نہیں تھی، اپنی وزارت سے متعلق کام کے ساتھ انہوں نے جتنا ممکن ہو سکا، انصاف کے ساتھ کام کیا۔

            سشما جی کی رحلت ایک ذاتی نقصان ہے۔ وہ ہر اس کام کے لئے یاد رکھی جائیں گی جو کہ انہوں نے بھارت کے لئے کیا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میں ان کے کنبے، ان کے مداحوں کے ساتھ شریک ہوں۔ اوم شانتی۔

            سابق وزیر امور خارجہ محترمہ سشما سوراج کا گزشتہ رات نئی دلّی میں انتقال ہو گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More