26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زورم میگا فوڈ پارک 5000 افراد کو روز گار فراہم کرے گا اور تقریباََ 25 ہزار کسانوں کو فائدہ پہنچائےگا: ہرسمرت کور بادل

Urdu News

نئیدہلی: زورم میگافوڈ پارک ( ایم ایف پی )  کور پروسیسنگ سینٹر سی پی سی اور پرائمری پروسیسنگ سینٹر ( پی پی سی ) طاس کے علاقوںمیں 5000  افراد کو   بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار فراہم کرے گا اور تقریباََ 25  ہزار کسانوںکو فائدہ پہنچائے گا۔ یہ بات  آج خوراک کی ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں  کی  مرکزی وزیر ہرسمرت کوربادل نے کہی ۔ میزورم میں  واقع زورم میگافوڈ پارک کی ورچوول افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  یہ پارک  تقریباََ 30  خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی اکائیوں  میں  250  کروڑروپے کی اضافی سرمایہ کاری فراہم کرے گا اور بالآخر سالانہ تقریباََ 450  -500  کروڑروپے کے لین دین کی راہ ہموار کرے گا۔محترمہ ہرسمرت کور بادل نے  زورم میگافوڈ پارک کا ورچوولی افتتاح کیا ۔  اس  موقع پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  ،خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں  کے وزیر مملکت  جناب رامیشور تیلی ،  میزورم کے چیف سیکریٹری جناب لانن  ماویہ   چھونگو  ، میزورم کے کامرس اور صنعتوں کے وزیر  ڈاکٹر آر لال تھنگلیانا   ، میزورم کے لوک سبھا  ممبر جناب سی لال روسنگا   ، میزورم کے پی ای کے وزیر جناب آر لال زر لیانا  اور  میزورم کی دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔

          خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی مرکزی وزیر نے کہا کہ میگافوڈ پارک میں  تیار کئے گئے  خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے جدید بنیادی ڈھانچے سے میزورم اور آس پاس کے علاقوں   کے کسانوں  ، کاشتکاروں  ،صارفین اور پروسیسر ز  کو فائدہ ہوگا اور میزورم میں  خوراک کو ڈبہ کرنے کی صنعت کو آگے  لے جانے میں ایک زبردست   قوت ثابت ہوگا۔وزارت نے میزورم میں  میگا فوڈ  پارک کو منظوری دے دی ہے تاکہ میزورم میں خوراک کو  ڈبہ بند کرنے کے سیکٹر کی ترقی کو ایک جہت دی جاسکے ۔میزورم ریاست میں   کام کرنے والا یہ پہلا میگافوڈ  پارک ہے ۔

          محترمہ بادل نے کہا کہ اب تک شمال مشرقی خطے میں  خوراک کو ڈبہ کرنے کی صنعتوں کی وزارت  کے تعاون سے کل  88   پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے اور 41  پروجیکٹو ں پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ 520  کروڑروپے سے زیادہ کی مالیت کی سبسڈی  سپورٹ کے ساتھ ایک ہزار کروڑروپے کے پروجیکٹ منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب  88  پروجیکٹ  مکمل کرلئے جائیں  گے تو اس سے 2166  کروڑروپے  مالیت کی زرعی پیداوار سے نمٹنے  کے لئے  8.66  لاکھ میٹرک ٹن  کی   پروسیسنگ  اور تحفظ کی صلاحیت  پیدا ہوگی۔

          محترمہ بادل نے کہا کہ حکومت  ہندوستان میں  ایک صنعت شروع کرنے کے لئے   سرمایہ کاروں   کو صاف ستھرا ،شفاف اور آسان ماحول  فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے  اور ہندوستان کو ایک لچک دار خوراک کی معیشت بنانے  اور دنیا کی فوڈ  فیکٹری بنانے کے لئے حکومت نے ڈبہ بند خوراک کو میک ان انڈیا کا ایک بڑا علاقہ  بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مثالی رہنمائی  میں خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتی وزارت  فوڈ  پروسیسنگ صنعت کو فروغ دینے  پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے  تاکہ زرعی سیکٹر میں غیر معمولی ترقی ہو اور کسانوںکی آمدنی دوگنا کرنے  میں  ایک بڑا  کنٹری بیوٹر ثابت ہو ۔

          مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم  نے سبھی وزارتوں سے کہا ہے کہ وہ  اس خطے کی زیادہ ترقی کے لئے شمال مشرقی ریاستوں میں زیادہ  سے زیادہ   پروجیکٹ  مختص کریں ۔

          مرکزی  وزیر رامیشو ر تیلی نے کہا کہ میزورم  کی ریاستی سرکار نے اس میگافوڈ پارک کے قیام میں زبردست تعاون دیا ہے ۔  انہوں نے مزیر کہا کہ یہ میگا فوڈ پارک  55  ایکڑ سے زیادہ  آراضی  پر پھیلا ہواہے اور  75.20  کروڑروپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زورم  میگافوڈ  پارک میں جو سہولتیں  فراہم کی جارہی ہیں ،اس سے نہ صرف  ضائع ہونے والا فوڈ کم ہوگا بلکہ  فوڈ پروڈکٹس  میں  ویلیو ایڈیشن کی راہ  بھی ہموار ہوگی۔

          میسرز  زورم میگا فوڈ پارک پرائیویٹ   لمٹیڈ  نے  75.20  کروڑروپے کی لاگت سے  ایک پروجیکٹ  55 ایکڑ آراضی پر قائم  کیا ہے۔

          میگافو ڈ  پارک اسکیم کے تحت حکومت نے   فی میگا فوڈ پارک پروجیکٹ  کے لئے  50 کروڑروپے کی مالی امداد فراہم کی ہے ۔  مختلف ریاستوں  میں اس وقت  18  میگافوڈ پارک پروجیکٹ  پر کام ہورہا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More