23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت کے مرکزی وزیرنریندرسنگھ تومر کانفرنس کا افتتاح کریں گے جب کہ بل گیٹس مہمان خصوصی ہوں گے

Urdu News

نئی دہلی: زرعی اعدادوشمار پر8ویں بین الاقوامی کانفرنس ( آئی سی اے ایس ۔ VIII) کا انعقاد وزارت زراعت  18سے 21نومبر ، 2019 کو نئی دہلی میں کرے گی ۔ آئی سی اے  آرکے ڈائرکٹرجنرل اور ڈی اے آرای کے سکریٹری ڈاکٹرترلوچن مہاپاترنے آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ اس کا نفرنس کا افتتاح زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیرنریندرسنگھ تومرکریں گے جبکہ بل گیٹس مہمان خصوصی  ہوں گے ۔ اس کانفرنس کا انعقاد اعداد وشمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت ، آئی ایس آئی ۔سی اے ایس ، ایف اے او ، یوایس ڈی اے ، اے ڈی بی ، عالمی بینک اور بل اینڈ ملنڈاگیٹس فاونڈیشن ، یورواسٹیٹ ، اے ایف ڈی بی اور دیگرتنظیموں کے اشتراک سے کیاجائے گا۔ اس سال آئی سی اے ایس کا موضوع ہے ‘‘ پائیدارترقیاتی اہداف کےحصول کے لئے زراعت میں تبدیلی کی خاطراعداد وشمار ’’۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0010XJQ.jpg

 ڈاکٹرترلوچن مہاپاترنے کہاکہ زرعی اعداد وشمارکے شعبے میں اتنی اہم کانفرنس ملک میں پہلی مرتبہ  ملک میں منعقد کی جارہی ہے اوریہ اعداد وشمار کے ماہرین ، نوجوان سائنسدانوں اورفیصلہ سازوں کے لئے زراعت میں بڑے اعداد وشمارکے تجزیئے ، اے آئی ، درست کھیتی وغیرہ کو اپنانے  اور اس سے سبق حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہ کانفرنس پائیدارترقیاتی اہداف پررپورٹ کے لئے اعداد وشماریکجاکرنے میں درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے اورمختلف سرکردہ تحقیق میں استعمال کرنے اورزرعی اعدادوشمارکے شعبے میں بہترین طریقہ کارپرتبادلہ خیال کرنے اورقطعی شکل دینے کے مقصد سے منعقد کی جارہی ہے ۔

ڈائرکٹرجنرل نے کہاکہ کانفرنس میں 600سے زیادہ مندوبین شرکت کریں گے جن میں 200مندوبین  108ملکوں سے ہوں گے ۔ ڈاکٹرمہاپاترنے بتایاکہ کانفرنس میں پانچ مکمل اجلاس اور44تکنیکی اجلاس ہوں گے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ایسے میں جب  کہ بڑی مقدار میں اعداد وشمار دستیاب ہیں ملک میں آج بھی اعداد وشمار کے شعبے میں وافرتبادلہ خیال نہیں ہورہے ہیں ۔ انھوں نے زوردیکر کہاکہ دستیاب اعداد شمار کو جدید طریقوں کی مددسے اور کانفرنس سے حاصل کی گئی معلومات کی بنیاد پر زراعت کے سیکٹرمیں موثر طورپراستعمال کیاجاناچاہیئے ۔

میڈیابریفنگ میں اظہارخیال کرتے ہوئے عالمی بینک کے نمائندے ڈاکٹرمائیکل اسٹینر نے کہاکہ آئی سی اے ایس کانفرنسیز کی ایک سیریز ہے جو 1998میں شروع ہوئی تھی اوریہ پوری دنیا میں دستیاب زرعی اعداد وشمار پرمبنی ہے ۔ یہ کانفرنس ہرتین سال میں منعقد ہوتی ہے اور پچھلی کانفرنس 2016میں روم میں منعقد ہوئی تھی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More