36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت او ر کسانوں کی فلاح کی مرکزی وزارت نے ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ سؤچھتا پکھواڑہ منایا

Urdu News

نئی دہلی،۔جون   ۔زراعت اورکسانوں کی بہبود کی مرکز ی وزارت کی جانب سے16  مئی سے 31 مئی 2017  تک ملک گیر پیمانے پر سؤچھتا پکھواڑہ منایا ۔اس بار    یہ سؤچھتا مہم اور صفائی کے بارے میں بیداری پروگرام دفتروں سے نکل کر زرعی منڈیو ں  ، مچھلی منڈیوں  اور کرشی وگیان کیندروں  کے قریب واقع  مواضعات میں منایا گیا ۔ ا س موقع پر میڈیا کے ذریعہ  سؤچھتا مہم کو دوردورتک پہنچایا گیا ۔ اس بات سؤچھتا پکھواڑے کے دوران متعدد ایسے فعال اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی جو  اس پکھواڑے کی مدت  کے بعد بھی جاری رہیں گے اور ان سے مفید مطلب نتائج حاصل کئے جاتے رہیں گے ۔

                 وزارت زراعت کے زراعت  ،تعاون اورکسانوں کی فلاح کے محکمے نے  کسانوں میں  صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کے ساتھ  سؤچھتا پکھواڑہ منایا ۔نیشنل سینٹر آف آرگینک فارمنگ (این سی او ایف ) نے کوڑے کچڑے کو ٹھکانے لگانے کی ایک نئی تکنیک  تیار کی ہے، جس کا مقصد   دیہی علاقوں کو صاف ستھرا رکھنا  اور  مویشیوں کے گوبر  اوربایو کچڑے کو   اچھے معیار کی   کم خرچ کھاد میں تبدیل کرکے کسانوں کی آمدنی میں  بچت کرنا ہے ۔   زیر نظر سؤچھتا پکھواڑے کے دوران   این سی او ایف نے  142  مواضعات اور زرعی منڈیوں  میں اس تکنیک  کی نمائش کا اہتمام کیا ۔اس کے ساتھ ہی ملک کے 80  اخبارات میں  بھی اس تکنیک کے بارے میں اشتہارات شائع کئے گئے ۔  یہ بھی طے  پایا کہ        سال  2017  میں   ریاستوں کو   آر کے وی وائی کے تحت  36 کروڑروپے کا سرمایہ   اور ای –این اے ایم       اے پی ایم سی اداروں  کو  کمپوسٹ ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے 12.5  کروڑ روپے کا سرمایہ فراہم کرایا جائے ۔

          مزید برآں  اس محکمے کے تحت  کام کرنے والے متعدد دفتروں میں   بھی  سؤچھتا پکھواڑے پر  معمول کی صفائی ستھرائی کے اصولوں سے اوپر اٹھ کرکام کیا گیا ۔اس کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف ایکس ٹینشن کی جانب سے   ایک اہم  جریدے ’’دیوار‘‘  کا ایک خصوصی ایڈیشن شائع کیا گیا  ،  جس میں صفائی ستھرائی  اور سؤچھتا کے موضوع پرمضامین ،نعرے اورتحریریں  شائع کی گئیں ۔  صفائی ستھرائی کے تئیں  بیدار ی پیدا کرنے سے متعلق   سؤچھتا پکھواڑے کے دوران آس پاس واقع مواضعات اور علاقوں میں  سینٹر آف سوائل اینڈ لینڈ یوزسروے آف انڈیا ( ایس ایل یو ایس آئی )  سی سی ایس  نیشنل انسٹی ٹیوٹ ایگریکلچرل  مارکیٹنگ ( این آئی اے ایم  ،  ڈی اے سی اور ایس ڈبلیو  کے تحت کام کرنے والے   خود مختار ادارو  ں ) ایم  اے این اے جی ای  اور   مقامی  علاقو ں کے نمائندوں   /  وزیروں نے  بھی سؤچھتا پکھواڑے میں شرکت کی ۔

           مویشی پروری ، ڈیری اور ماہی پروری کے  محکمے  ڈی اے ڈی ایف کے مرکزی دفتر میں  بھی سؤچھتا پکھواڑے  کا اہتمام کیا گیا ۔اس کے ساتھ ہی اس کے ذیلی دفاتر اور خود مختار اداروں اور دفتروں میں بھی  سؤچھتا پکھواڑہ منایا گیا۔   اس پکھواڑے   کی تقریب کے دوران   ملک کی 11  ریاستوں کی 20  مچھلی منڈیوں  میں  صفائی ستھرائی کی مہم شروع کی گئی اورصفائی مارچ سمیت  23  بیداری پروگرام منعقد کئے گئے ۔   اس کے ساتھ ہی مچھلی کے کاروبار میں  صفائی ستھرائی کا نظم رکھنے سے متعلق ریاستی سطح کی تین ورکشاپوں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔   اس کے ساتھ  ہی   روز مرہ کے صفائی ستھرائی کے کاموں کے علاوہ   حصار کے گورنمنٹ سینئیر سیکنڈری اسکول   ا و ر   مرزا پور گاؤں  میں بھی  سینٹرل ہرڈ  رجسٹریشن اسکیم روہتک  کے    ذریعہ سؤچھتا پکھواڑے    کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

مذکورہ سؤچھتا پکھواڑے   کے دوران مختلف ادارو  ں  اور کے وی کے تنظیموں کے ذریعہ منعقد کی جانے والی تقریبات میں   متعدد اداروں کے سینئر افسران ،عوامی شخصیات   ،مقامی لیڈروں اور اکابر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ جس کے دورا ن   اداروں کی کارکزاری پر مبنی      اعزازات بھی اس موقع پر اعلان کئے جانے والے مقابلوں میں کارکزاری کی بنیاد  پر دئے گئے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More