26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریڈیو جاکی حضرات کے ساتھ وزیراعظم کی گفت و شنید

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریڈیو جاکی حضرات کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے توسط سے سے گفت و شنید کی۔

وزیراعظم نے کووڈ-19 کے متعلق بیداری پھیلانے کے لئے ریڈیو جاکی حضرات کے ذریعے ادا کئے جانے والے کردار کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی، ریڈیو جاکی حضرات اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور گھر سے پروگراموں کی ریکارڈنگ کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  پروگراموں کی رسائی کے توسط سے ریڈیو جاکی حضرات لاکھوں بھارتی کنبوں کے اراکین جیسے ہیں۔ عوام نہ صرف انہیں سنتے ہیں بلکہ ان کی باتوں پر عمل بھی کرتے ہیں۔ ریڈیو جاکی حضرات پرنہ صرف  ایک بڑی ذمہ داری ہے بلکہ انہیں اطلاعات کی ترویج بھی کرنی ہوتی ہے اور وہ ضعیف الاعتقادی کو بھی رد کرتے ہیں اور عوام کو ترغیب فراہم کرتے ہیں۔

ماہرین کے نظریات سے متعلق اطلاعات کی ترویج کرنے کے علاوہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی اطلاعات بھی بہم پہنچاتے ہیں۔ وزیراعظم نے ریڈیو جاکی حضرات سے گزارش کی ہے کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات اور چنوتیوں سے متعلق ردعمل فراہم کریں تاکہ حکومت اپنے طور پر ان کے ازالے کے لئے اقدامات کرسکے۔

وزیراعظم نے ریڈیو جاکی حضرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مثبت رودادیں اور کیس پر مبنی مطالعات خصوصاً ان مریضوں سے متعلق تفصیلات کی ترویج کریں جو کلی طور پر کورونا وائرس کے چھوت سے شفایاب ہوچکے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں ایسی تفصیلات اور رودادوں کو پہنچائیں۔ اس طریقے سے ملک کو ایک ساتھ لے آئیں۔انھوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ مقامی سورماؤں مثلاً پولیس افسران، ڈاکٹر حضرات، نرسوں، وارڈ بوائز وغیرہ کے تعاون کا لگاتار جشن نمایاں کرکے پیش کریں اور یہ کام قومی سطح پر انجام دیں۔

درد مندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹروں ، حٖظان صحت کارکنان اور ائیر لائنس کے عملے کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکیوں کی داستان کو بھی عام کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ معاشرے میں یہ خوف پایا جاتا ہے کہ یہ حضرات وائرس سے متاثر ہوتے ہیں۔ تاکہ اس طرح کی چنوتیوں پر قابو پایاجاسکے۔ انھوں نے پولیس کے عملے کی لگن اور محنت کو بھی اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا، کیونکہ پولیس کا عملہ لگاتار عوام کی مدد کے لئے کام کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام الناس کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔  انھوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں پولیس کو سختی کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ نظم و ضبط کو نافذ کیا جائے۔ اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے 130 کروڑ ہندوستانیوں کو قومی رضاکاروں کے طور پر کام کرنا چاہئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اس مشکل گھڑی میں ناداروں اور ناکافی وسائل سے حامل افراد کی مدد کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ یہ بات ازحد اہم ہے کہ ان اعلانات سے متعلق اطلاعات نشانزد سے استفادہ کنندگان تک تیزی سے اور بروقت طور پر پہنچنی چاہئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوامی مبلغین کے طور پر ریڈیو جاکی حضرات اپنے سامعین کو اطلاعات بہم پہنچانے میں سرگرم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہیں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور اپنے کو از خود الگ تھلگ کرنے کی اہمیت بتانے کے ساتھ ساتھ اعلانات سے بھی باخبر کرنا چاہئے۔  اپنی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریڈیو جاکی حضرات نے وزیراعظم کو ریڈیو جاکی برادری کا ایک حصہ قرار دیا کیونکہ وہ وسیع پیمانے پر کامیابی کے ساتھ 2014 سے من کی بات ریڈیو پر پیش کرتے آئے ہیں۔ جنتا کرفیو کے سلسلے میں وزیراعظم کی جانب سے دی گئی کال کے تئیں غیر معمولی ردعمل اور ہراول دستے کے سورماؤں کا شکریہ ادا کرنے کے ان کے اختراعی نظریے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ریڈیو جاکی حضرات نے وزیراعظم کی قیادت کی ستائش کی اور کہا کہ وہ اس وبائی مرض کے خلاف جدوجہد میں ملک کی آواز کے طور پر اپنا کردار ادا کرکے مسرور ہوں گے۔

وزیراعظم نے خیال ظاہر کیا کہ پبلک براڈ کاسٹر آل انڈیا ریڈیو کو افواہوں کی روک تھام میں بطور خاص ایک اہم کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ انھوں نے ریڈیو جاکی حضرات سے یہ بھی گزارش کی کہ وہ افواہوں کی روک تھام کے لئے بھی کام کریں۔

وزیراعظم نے ریڈیو جاکی حضرات سے کہا کہ وہ معاشرے میں ایک مثبت اور تعمیری رجحان کو فروغ دینے کو یقینی بنانے کے لئے کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ مثبت طرز فکر کے ساتھ جذبہ باہم کا نظریہ کووڈ-19 کی جانب سے درپیش چنوتی سے نمٹنے کی کلید ہے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر نیز وزارت اطلاعات و نشریات کےسکریٹری نے بھی اس گفت و شنید میں حصہ لیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More