32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے وزیر نےاینتودیا ایکسپریس کے ڈبے قوم کے نام وقف کئے

Railway Minister at Delhi's Safdarjung station Antyodya Express coaches dedicated to the nation
Urdu News

نئی دہلی، 22  فروری /      ریلویز کے وزیر جناب سریش پربھو نے آج 22 کوچوں پر مشتمل  اینتود یا   ایکسپریس  کے نئے  بنائے گئے ڈبوں کا معائنہ کیا  اس موقع پر  ریلوے بورڈ کے چیئرمین  اے کے متل ٹریفک سے متعلق  رکن محمد جمشید  رولنگ اسٹاک  کےممبر رویندر گپتا  ٹریکشن ممبر اے کے کپور اور ریلوے  کے دیگر ممبروں کے علاوہ   شمالی   ریلوے کے جی ایم آر کے کلشیریستھا  اور دیگر  سینئر افسران بھی موجود  تھے۔

مسافروں کی خدمات  کےمعیار  او رٹرینوں میں سہولیات  کو بہتر بنانےاور  ایک مضبوط برانڈ   پیدا کرنے کی کوشش میں جناب  سریش  پربھو نے 17-2016  کی ریل بجٹ تقریر میں اعلان کیا تھا کہ  حکومت ایمانداری سے اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ہندستان کی قسمت  اس وقت  تک نہیں تبدیل ہوگی جب تک   عام آدمی  یا عورت کی زندگی بہتر نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ  ہر آدمی یا عورت  ہماری پالیسی  سازی میں مرکزی  حیثیت ر کھتا ہے ۔ ہماری اینتودیا  ایکسپریس  کو تعارف  کرانے کی تجویز  ہے جو ایک طویل فاصلے ، پوری طرح غیر ریزرو  سپر فاسٹ ٹرین ہے جو عام آدمی کےلئے  ہے اورجو مصروف  راستوں پر چلائی جائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More