Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے نے پارسل ٹرینوں سے حاصل کیا اچھا محصول، لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے اب تک 54292 ٹن سامان کی ڈھلائی اور 19.77 کروڑ روپئے کی آمدنی کی

Urdu News

نئی دہلی، کووڈ-19 کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کے دوران چھوٹے پارسلوں میں میڈیکل سپلائی، میڈیکل ایکوئپمنٹ ، خوردنی اشیاء وغیرہ ضروری سامانوں کی ڈھلائی کافی اہم ہونے جارہی ہے۔ ضرورت کی تکمیل کے لئے انڈین ریلویز نے ای-کامرس کمپنیوں اور ریاستی حکومتوں سمیت دیگر کے ذریعے کی جارہی تیزتر بڑے پیمانے پر ڈھلائی کے لئے ریلوے سے پارسل وین دستیاب کرادیے گئے ہیں۔ ریلوے نے ضروری اشیاء کی بلا روک ٹوک سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ٹائم ٹیبل کی بنیاد پر اسپیشل پارسل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

زونل ریلویز مستقل طور پر ان اسپیشل پارسل ٹرینوں کے لئے روٹوں کی پہچان اور انھیں نوٹیفائی کررہے ہیں۔ فی الحال 82 روٹوں پر ان ٹرینوں کو چلایا جارہا ہے۔ اس کے تحت نشان زد روٹ حسب ذیل ہیں:

  1. دہلی، ممبئی، کولکاتہ، چنئی، بنگلورو اور حیدرآباد جیسے ملک کے بڑے شہروں کے درمیان ریگولر کنیکٹیوٹی۔
  2. ریاستوں کی راجدھانیوں ؍ اہم شہروں کا ریاست کے سبھی حصوں سے رابطہ  قائم کرنا۔
  3. ملک کے شمالی مشرقی حصے سے رابطے کو یقینی بنانا۔
  4. اضافی پیداوار والے علاقوں (گجرات، آندھرا پردیش) سے زیادہ مانگ والے علاقوں کو دودھ اور ڈیری مصنوعات کی سپلائی۔
  5. پیداوار کرنے والے علاقوں سے ملک کے دوسرے حصوں کو دیگر ضروری اشیاء (زرعی سامان، دوائیں، طبی ساز و سامان وغیرہ) کی سپلائی۔

ریلوے کی پارسل ٹرینوں کے آپریشنز میں اضافے کو فوری، سازگار اور سبھی کے لئے مفید بنانے کی کوششوں کے ذریعے ملک میں مال ڈھلائی کے کام میں اضافے کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔

ریلوے اور صنعت و تجارت کے وزیر نے حال ہی میں ای-کامرس اور لوجسٹک کمپنیوں کو ریلوے کے قریب لانے کے لئے ایک میٹنگ کی تھی۔

5مئی 2020 کو 66 اسپیشل پارسل ٹرینیں چلائی گئی تھیں جن میں سے 65 ٹائم ٹیبل والی ٹرینیں تھیں۔ ان کے ذریعے سے 1936 ٹن سامان کی لدائی کی گئی، جس سے ریلوے کو 57.14 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوگی۔

5مئی 2020 تک کل 2067 ٹرینیں چلائی گئیں، ان میں سے 1988 ٹائم ٹیبل والی ٹرینیں تھیں۔ ان میں 54292 ٹن سامان کی لدائی کی گئ اور ریلوے کو 19.77 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More