35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے خطے میں مجموعی ترقی لے کر آئے گی: ڈی وی سدا نند گوڑا

श्री सदानन्द गौड़ा ने एनईआईजीआरआईएचएमएस के निर्माण स्थलों का निरीक्षण किया
Urdu News

نئی دہلی، ؍اگست؍ اعداد و شمار اور پروگراموں کے نفاذ کے مرکزی وزیر جناب ڈ ی وی سدانند گوڑا نے میگھالیہ میں ارکان پارلیمنٹ کے مقامی علاقے کی ترقیاتی اسکیم ( ایم پی لیڈس)کے استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیر موصوف نے، جو شیلانگ کے دو روزہ دورے پر ہیں، آج اعداد وشمار کو مستحکم کرنے والی اسکیم (ایس ایس ایس)، ایم پی لیڈ کے نفاذ کی حیث، مرکزی سیکٹر کے 150 کروڑ روپے  سے زیادہ کے بنیادی  ڈھانچوں کے پروجیکٹوں کے نفاذ میں پیش رفت کا جائزہ لیا، جو ریلوے اور دیگر مرکزی سیکٹر کی سرکاری  کمپنیوں کے ذریعے میگھالیہ میں نافذ کئے جا رہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے شام میں میگھالیہ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر مکل سنگما سے بھی ملاقات                                     کی اور ریاست میں ترقیاتی پروجیکٹوں کےبارے میں تفصیل سے تبادلۂ  خیال کیا۔

وزیر موصوف نے برنی ہاٹ سے شیلانگ کیلئے نئی بی جی ریلوے لائن کی تعمیر کا جائزہ لیتے  ہوئے ، جسے  ریلوے بجٹ  11-2010 میں قومی پروجیکٹ کے طوتر پر شامل کیا گیا تھا، کہا کہ ریلوے  میگھالیہ میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرے گی۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ روزگار کے مواقع پیدہونے کے ساتھ سیاحت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگا۔ وزیر موصوف نے پروجیکٹ  میں پیش رفت میں تاخیر پر تشیو یش کا اظہار کیا۔وزیر موصوف نے نامہ نگاروں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی ترقی  کیلئے ریلوے کے وسیع تر امکانات ہیں۔ اور اس پروجیکٹ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے ہر مسئلے کو حل کیا جانا چاہئے۔

ایس ایس  ایس اسکیم میں پیش رفت کا جائز ہ لیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایس ایس اسکیم کا ریاستی اعداد و شمار کے نظام کو مضبوط بنانا ہے تاکہ ریاستیں اپنی اور                ذیل ریاستی منصوبہ بندی کیلئے درست اور بھروسے مند اعداد و شمار تیار کر سکیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان کی وزارت ایس ایس ایس اسکیم کیلئے مناسب بنیاد ی ڈھانچہ قائم کرنے کی خاطر ریاستی حکومتوں کو ضروری فنڈ فراہم کر رہی ہے اوریہ اسکیم میگھالیہ میں جلد ہی نافذ کی جائے گا۔

وزیر موصوف نے ریاست میں ایم پی لیڈ فنڈ میں 95 فیصد استعمال کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ البتہ انہوں نے مزید کہا کہ فنڈ کا اجراء استعمال کے سرٹیفکیٹ کے بروقت داخل کئے جانے پر کیا جائے گا۔ انہوں نے ضلع حکام سے درخواست کی کہ وہ ایم پی لیڈ پورٹل کا مسلسل اپڈیٹ کر کے اس کا بہترین استعمال کریں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ میگھالیہ میں مرکزی سیکٹر کے بنیادی ڈھانچے کے 6 پروجیکٹ جاری ہیں، جن پر 150 کروڑ یا اس سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ ان 6 پروجیکٹوں کی کُل لاگست 7108.02 کروڑ روپے ہے ، جبکہ اس کے مکمل ہونے تک 9025 کروڑ روپے لاگت آنے کی امید ہے۔وزیر موصوف نے متعلقہ عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ ان پروجیکٹوں کو وقت پر مکمل کرنے کی کوشش کریں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ریاست کے ان کے دورے کا مقصد ایکٹ ایسٹ پالیسی سے متعلق وزیراعظم کے ویژن کی تصدیق کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت شمال مشرقی ریاستوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کیلئے عہد بستہ ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ خطے میں ترقیاتی پروجیکٹ اپنے وقت پر مکمل ہوں۔ انہوں نے آخر میں یہ کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرے اس دورے سے میگھالیہ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے نفاذ میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔

میٹنگ میں پارلیمنٹ کے رکن جناب سی سنگما(ایل ایس) اور محترمہ وَن سُک سیَّم (آر ایس) اور میگھالیہ حکوم ت کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More