33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلویز کی وزارت نے اسمارٹ فرائٹ آپریشن آپٹیمائزیشن اینڈ ریئل ٹائم انفارمیشن

Urdu News

نئی دہلی۔ ریلویز کی وزارت نے ریل ٹریفک کی آمدورفت اور مال گاڑیوں کے آپریشن میں مدد فراہم کرنے کے مقصد سے ایک اہم ڈیجٹیل اقدام کے تحت مال ڈھلائی کے مینجروں کے لئے اسمارٹ فرائٹ آپریشن آپٹیمائزیشن اینڈ رئیل ٹائم انفارمیشن( ایس ایف او ا و آر ٹی آئی) ایپ کا آغاز کیا ہے۔ اس ایپ کے اندر جیو گرافک انفارمیشن سسٹم( جی آئی ایس) ویو ز اور ڈیش بورڈ کے استعمال کے ذریعہ مال برداری بزنس کی نگرانی اور بندوبست کے لئے مناسب انتظامات موجود ہیں۔

ایس ایف او ا و آر ٹی آئی اپلی کیشن کی کلیدی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • اس اپلی کیشن سے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم( جی آئی ایس) کی بنیاد  پر مال بردار ٹرینوں کی نقل وحرکت کاپتہ لگایاجاسکتا ہے۔
  • ایک واحد جی آئی ایس ویو کے اندر متعدد زونوں/ ڈویژنوں/ علاقوں میں مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں دونوں کا ہی پتہ لگایاجاسکتا ہے۔
  • مال ڈھلائی کی تجارت کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔
  • علاقائی/ ڈویژنل ٹریفک کا مسابقتی تجزیہ کیاجاسکتا ہے۔
  • دریافت شدہ نئے ٹریفک اور گم شدہ ٹریفک کا تجزیہ کیا جاسکتا ہے۔
  • اس ایپ کے ذریعہ ایک واحد انڈو کے اندر تمام گاڑیوں کے اثاثوں پر طائرانہ نگاہ ڈالی جاسکتی ہے۔
  • جیو اسپائٹل ویو پر شروع سے آخر تک ریلویز کے گوداموں پر نگاہ رکھی جاسکتی ہے۔
  • روزمرہ کارکردگی کاجائزۃ لینے کے لئے گاڑیوں کی تبدیلی والے مقامات پر متوقع ٹریفک پر بھی نظر رکھی جاسکتی ہے۔
  • ہر ایک زون اور ڈویژن کے اندر مال گاڑیوں پر سامانوں/ اثاثوں کی لدائی اور استعمال سے  متعلق کارکردگی کا جائزہ لیاجاسکتا ہے۔
  • علاقوں/ ڈویژنوں / زونوں کے لئے علاقائی  کی کارکردگی کی نگرانی کے عمل سے ٹریفک کے روٹوں کے لئے آسانی فراہم ہوگی۔
  • مال گاڑیوں کے ٹرمنل کی بہتر طور پر نگرانی کی جاسکتی ہے تاکہ ریلویز کےگوداموں کے بہتر استعمال کو یقینی بنایاجاسکے۔

ایس ایف او او آر ٹی آئی کی اہم خصوصیات:۔

(اے)۔ فرائٹ آپریشن انفارمیشن سسٹم(ایف او آئی ایس) میپ ویو۔جیوگرافک انفارمیشن سسٹم( جی آئی ایس) پر مبنی نگرانی اور بندوبست آلہ کو سی آڑ آئی ایس میں ڈیزائن اور تیار کیاگیا ہے جو کہ انڈین ریلویز نیٹ ورک پرچلنے والی  مال گاڑیوں پر تفصیلی نگاہ ڈالنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس عمل سے ٹریفک کی آمدورفت کے علاوہ مال گاڑیوں کے آپریشن کو سہل بنانے میں مدد فراہم ہوگی۔ ایف او آئی ایس میپ ویو کو بہتر مال ڈھلائی آپریشن کے لئے ڈویژنل اور علاقائی بورڈکی سطح پر انتظام اور انصرام  کرنے کے لئے ڈیزائن کیاگیا۔اس کے ذریعہ مال بردار ٹرینوں کی کارکردگی کا جیو اسپائٹیل منظر نامہ  فراہم ہوتا ہے۔ان میں سے کچھ درج  ذیل ہیں۔

(1)  اس کے ذریعہ سسٹم میں آخری  رپورٹ کی بنیاد پر انڈین ریلویز نیٹ ورک پر تمام مال بردار ٹرینوں کی پوزیشن کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

(2) پورے انڈین ریلویز نیٹ ورک میں ایک زون/ ڈویژن سے دوسرے زون اور ڈویژن میں مال بردار ٹرینوں کے داخلے کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

(3) انڈین ریلویز کے تمام نیٹ ورک پر موجودگوداموں کی صورتحال بشمول سامان کی لدائی کے لحاظ سے پوری تفصیلات فراہم ہونگی۔

(4) انڈین ریلویزکے تمام   سامانوں کے ذخائر کی اصلی  صورتحال۔  انڈین ریلویز نیٹ ورک پر لا دے گئے سامانوں کی صورتحال اور خالی ہونے کی کیفیت دونوںہی صورتحال۔

(5) انٹر چینج پوائنٹ پر متوقع ٹریفک کی آمدورفت کی نگرانی،متوقع ٹریفک، ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے صحیح  وقت کی پیش گوئی کی جائے گی۔

(6) انڈین  ریلویز نیٹ ورک کے تمام حصوں میں ریلوے ٹریفک کے آغاز اور انتہا کے بارے میں واضح اشارے دستیاب رہیں گے۔

(7) انڈین ریلویز نیٹ ورک پر گوداموں سے متعلق پوری تفصیلات موجود ہوں گی۔اس کے اندر خالی اوقات شامل نہیں رہیں گے۔

(8) اہم سامانوں کی لدائی سے متعلق رجحانات دستیاب رہیں گے۔ اس  کے تحت  پورے ریل  نیٹ ورک میں میں ٹرمنلوں اور اس کے آغاز اور انتہا سے متعلق پوری تفصیلات موجود رہیں گی۔

(بی) انٹر چینج کے انتظار میں گوداموں سے متعلق پیش گوئی۔تمام مال ڈھلائی اور لدائی کی نگرانی کی جائے گی جو کے ڈویژنل انٹر چینج کے لئے انتظار میں کھڑی ہیں لیکن  ان گاڑیوں کو وہ  مخصوص انٹر چینج ابھی تک دستیاب نہیں ہوا ہے۔ ڈویژنل اور انٹر چینج ڈائریکشن کی بنیاد پر دو رنگوں میں انتظار میں کھڑے مال ڈھلائی کی تفصیلات موجود رہے گی ۔

(سی)مخصوص سامانوں کے لحاظ سے گوداموں کی صورتحال۔ مخصوص قسم کے سامانوں کے لحاظ سے گوداموں کی صورتحال پر نظر ڈالی جاسکتی ہے  خواہ وہ گودام خالی ہوں یا بھرے ہوئے ہوں۔انڈین ریلویز کے  نیٹ ورک کے نقشوں میں مختلف رنگوں میں یہ گودام موجود ہیں۔ مزید برآں جیو اسپیٹائل طریقے سے بھی اس کو دیکھاجاسکتا ہے۔

(ڈی) انڈین ریلویز نیٹ ورک میں سامانوں کی نئی لدائی اور ان کے نئے منازل۔گزشتہ تین برسوں کے اعداد وشمار کے مقابلے میں مخصوص مدت کےد رمیان سامانوں کی نئی لدائی اوران کے نئے منازل کی نگرانی کی جاتی ہے۔سامان کے لحاظ سےیا  اس کی ابتدا اور انتہاکے لحاظ سے تفصیلات پیش کی جائے گی۔

(ای)اہم سامانوں کی لدائی کے رجحانات۔پورے انڈین ریلویز میں اہم سامانوں کی لدائی کی نگرانی  کے لئے طریقہ کار دستیاب ہیں۔جی  آئی ایس ویو پر مختلف رنگوں میں مختلف سامانوں کو ٹرمنل کے ساتھ دکھایا جائے گا۔

(ایف) مال بردار گاڑیوں کی کارکردگی۔ اس آپشن کے ذریعہ انڈین ریلویز کے تمام سیکشنوں میں مال بردار ٹرینوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجاسکتا ہے۔ اسی طرح اوسط رفتار کے ساتھ موجودہ سیکشن کی رفتار سےمال گاڑیوں کی  کارکردگی کاتعین کیاجائے گا۔تین شفٹوں میں یعنی 1سے لے کر 8 بجے تک، 8 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک اور شام 4 سے لے کر رات 12 بجے تک ٹریفک کی صورتحال دستیاب رہے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More