29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلویز میں ٹکٹنگ سسٹم کی جدید کاری

Urdu News

نئی دہلی، انڈین ریلویز متعدد  مقامات پر کمپیوٹرائز ڈ  پی آر ایس  (مسافر ریزرویشن سسٹم) اور یو ٹی ایس (غیر ریزروڈ ٹکٹنگ سسٹم)  کاؤنٹر فراہم کرتی ہے۔ ٹکٹ کاؤنٹروں کے علاوہ ریزرو ڈٹکٹوں کی بکنگ موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن  کی جاسکتی ہے۔ اسی طرح غیر ریزروڈ ٹکٹوں کی بکنگ خود کار ٹکٹ وینڈنگ مشینوں، موبائل فون اور  ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر کی معرفت کی جاسکتی ہے۔ بھارتی ریلوے نے ریلوے ٹکٹ جاری کرنے کے لئے  درج ذیل ٹکٹ ایجنٹوں کو  بھی اختیار دے رکھا ہے۔

اہم شہروں کے متعدد حصوں میں غیر ریزروڈ ٹکٹ جاری کرنے کے لئے  جن سادھرن ٹکٹ بکنگ سیوکس (جے ٹی بی ایس) ۔

کمپیوٹرائزڈ مسافر ریزرویشن سسٹم (پی آر ایس) کے ساتھ ساتھ غیر ریزروڈ ٹکٹنگ سسٹم (یو ٹی ایس) ٹرمنل کے ذریعے ریزروڈ اور  غیر رویزروڈ ٹکٹ جاری کرنے کے لئے  یاتری ٹکٹ سویدھا کیندر (وائی ٹی ایس کے) لائسنس یافتہ۔

مخصوص ’ای‘ زمرے کے اسیٹشنوں کی اسٹیشن عمارتوں سے  غیر ریزروڈ ٹکٹ جاری کرنے کے لئے اسٹیشن ٹکٹ بکنگ ایجنٹس (ایس ٹی بی اے)۔

انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کی ویب سائٹ کے ذریعہ آ ن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے  ریل ٹریولرس سروس ایجنٹس (آر ٹی ایس اے ایس) ۔

آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے ای-ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے مجاز شدہ  ای- ٹکٹنگ ایجنٹس۔

خود کا ر ٹکٹ وینڈنگ مشینوں (اے ٹی وی ایم ایس) کے ذریعے عوام الناس کو  غیر ریزروڈ ٹکٹ جاری کرنے کے لئے  وہ فیشلیٹرس جو کہ سبکدوش ریلوے  اہلکار ہیں۔

ٹکٹنگ نظام میں مزید بہتری اور مسافروں کو  رکاوٹ سے پاک ٹکٹ جاری کرنے کا راستہ ہموار کرنے کے لئے درج بالا اقدامات کئے گئے ہیں۔ چیکنگ کے دوران ریزرویشن سسٹم کے غلط استعمال کی کوشش کی مثالیں خصوصی طور پر بھیڑ بھاڑ کی مدت میں نوٹس میں آتی  ہیں۔دلالوں اور  غیر مجاز شدہ ٹکٹنگ ایجنٹس سمیت بے ایمان عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے مقصد سے اور بے ایمان عناصر کے ہاتھوں ٹکٹوں کی خریداری کے مضر اثرات  سے عوام الناس کو آگاہ کرنے کے لئے  متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں ریزرویشن سسٹم کو درست کرنا ، اسے مزید شفاف بنانا،  ریزرویشن کے کرنٹ  اسٹیٹس کی دستیابی سے متعلق معلومات فراہم کرنا، ڈیجیٹائزیشن میں اضافہ کرنا اور چیکنگ وغیرہ کرنا شامل ہیں۔ ان سے متعلق تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ایڈوانس ریزرویشن پیریڈ ( اے آر پی) بکنگ اور تتکال بکنگ کے کھلنے کے 30 منٹ کے دوران ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے  ایجنٹوں پر پابندی۔

ٹکٹ پر بک کئے گئے  مسافروں میں سے کسی ایک مسافر کے لئے  سفر کے دوران اصل شناختی ثبوت پیش کرنے کی شرط۔

ٹرین کی مقررہ مدت میں روانگی سے کم  از کم 4 گھنٹے پہلے  ریزرویشن چارٹ کی از خود  تیاری  اور اس کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے اور اسی کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرائزڈ پیسنجر ریزرویشن سسٹم ( پی آر ایس ) کاؤنٹروں کے ذریعے دستیاب سیٹ کی بکنگ۔

’وکلپ ‘سے مشہور  الٹرنیٹ ٹرین اکوموڈیشن اسکیم (اے ٹی اے ایس) کا آغاز، تاکہ انتظاری فہرست کے مسافروں کو  کنفرمڈ سیٹ فراہم کی جاسکے اور  دستیاب سیٹ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو  یقینی بنایا جاسکے۔

اہم پی  آر ایس مقامات پر سی سی ٹی  وی کا  انتظام۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More