36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقےنوکری کے انتخاب کے لئے، این آر اے کے ذریعہ منعقدہ عام اہلیت امتحان (سی ای ٹی) کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے, نوکری کے انتخاب کے لئے قومی بھرتی ایجنسی (این آر اے)  کےذریعہ منعقد کی جانے والی عام اہلیت  امتحان(کامن ایلیجبلیٹی ٹیسٹ)  (سی ای ٹی)  کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ وزیراعظم جناب نریند مودی کی سربراہی میں بدھ کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا تھا۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونیئر)  کے مرکزی وزیر  مملکت (آزادانہ چارج)  وزیراعظم  کے دفتر، عملے ، شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی  اور خلا کے  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا کہ سی ای ٹی اسکور کو ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بھرتی ایجنسیوں  کے ساتھ  ساتھ سرکاری شعبے کی صنعتوں (سرکار صنعت) اور بعد میں نجی شعبے کے ساتھ بھی مشترک کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ  اس سے حقیقت میں ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں سمیت بھارتی ایجنسیوں کو بھرتی پر ہونے والے خرچ  اوروقت کی بچت کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ  ایک ہی وقت میں نوکری  کے خواہشمند نوجوان امیدواروں کے لئے سہل اور کفایتی بھی ہوں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا کہ  ان ایجنسیوں اوران تنظیموں کے ذریعہ سی ای جی کا استعمال کرنے کےلئے مفاہمت نامے (ایم او یو)  کی شکل میں ایک انتظام کیا جاسکتا ہے۔ آخر کار، یہ آجر اور ملازم دونوں کے لئے یہ ایک فائدہ مند نظام ثابت ہوسکتا ہے۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آگے خلاصہ کیا کہ ڈی او پی ٹی اور وہ خود کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کی حکومتوں کے رابطے  میں ہیں، جنہوں نے کامن ایلیجلیٹی  ٹیسٹ  مشتر ک نظام کا حصہ بننے کےلئے اپنی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیاد ہ تر وزرا  اعلی بھی اس سدھار کو اپنانے کے لئے کافی پرجوش ہیں اور اس کی حمایت میں ہیں۔

 وزیراعظم نریندر مودی نے انفرادی مداخلت اور درخواست کے بغیر یہ انقلابی فیصلہ ممکن نہیں ہوسکتا تھا۔ اس کی ستائش کرتے ہوئے جناب جتیندر سنگھ  نے کہا کہ جدوجہد  میں لگے نوجوانوں اور نوکری کے خواہش مند لوگوں کی زندگی میں آسانی  لانے کے لئے ایک بڑا سدھار ثابت ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ حساسیت اور دانش مندی کی عکاسی ہے جس کے ساتھ  حکومت وزیراعظم  نریندر مودی کی قیادت میں کام کرتی ہے۔

کچھ لوگوں کی تشویشات و شبہات کو دور کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیند رسنگھ نے کہا کہ  جو لوگ امتحان کے لئےحاضر ہورہے ہیں  ، درج فہرست ذاتوں/ درج فہرست قبائل/ دیگر پسماندہ طبقات اور دیگر زمروں کے امیدواروں کو موجودہ حکومت کی پالیسی کے مطابق  اوپری عمر کی حد میں چھوٹ دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی  دوہرایا کہ   کامن ایلجبلیٹی ٹسٹ  میں بھرتی کے اصولوں جیسے سکونت  (رہائش کے مقام)  وغیرہ کے ساتھ  کوئی آپسی تعلق یا ربطگی  نہیں ہوگی، جس کا کچھ ریاستوں یا مرکز  کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ عمل کیا جارہاہے۔ کچھ لوگوں کی غلط فہمی  کے خلاف عام اہلیت ٹسٹ صر ف ہندی اور انگریزی زبانوں میں منعقد نہیں  کیا جائے گا  بلکہ اسے 12 ہندستانی زبانوں میں کرایا جائے گا، جبکہ دھیرے، دھیرے  8ویں  فہرست کی دیگر زبانوں کوبھی شامل کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More