25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور اسرائیل کے وزیر دفاع نے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ٹیلی فون پر بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  آج یہاں  اسرائیل کے وزیر دفاع  لیفٹننٹ  جنرل بنجامن گینٹز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں وزرا نے دونوں ممالک کے درمیان  اسٹریٹجک تعاون کے فروغ پر  اطمینان کا اظہار کیا اور  دفاعی تعلقات کو  مزید مستحکم کرنے کے امکانات  کے بارے میں بات چیت کی۔

انہوں نے  کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے لڑنے میں ریسرچ  اینڈ ڈیولپمنٹ میں اس وقت کئے جانے والے تعاون پر  اطمینان کا اظہار کیا  کیونکہ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کا فائدہ ہوگا بلکہ  بڑے پیمانے پر  انسانیت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ رکشا منتری نے  دفاعی مینوفیکچرنگ میں  براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری  (ایف ڈی آئی) کے لئے  موافق  بنائی گئی نئی صورتحال  کے تحت اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کی مزید شرکت کے لئے دعوت دی۔ دونوں وزرا نے  علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کے وزیر دفاع نے  جلدسے جلد موقع ملنے پر  بھارت کا دورہ کرنے  کی جناب راج ناتھ سنگھ کی دعوت پر مثبت جواب دیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More