35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رامائن درشنم نمائش کے موقع پر وزیر اعظم کی ویڈیو کانفرنسنگ تقریر

Urdu News

نئی دلّی ،12جنوری؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وویکا نند کیندر ، کنیا کماری میں رامائن درشنم نمائش کے افتتاح کے موقع پرویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ درج ذیل تقریر کی ۔

انتہائی محترم موراری باپو جی ، وویکانند کیندر کے صدر جناب پی ۔ پرمیشورن جی ، میرے وزارتی ساتھی پون رادھا کرشنن جی ، وویکا نند آشرم چیتنیانند جی کے سوامی جی ، بال کرشن جی ، بھانو داس جی ، وویکانندکیندر کے نائب صدر نویدتہ جی اور میرے پیارے دوستو ۔

اپنے آپ کو آپ لوگوں کے درمیان محسوس کر کے مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ تاہم میں تکنالوجی کی طاقت کا شکر گزار ہوں کہ اس موقع پر ہم یکجا ہو سکے ۔بہر حال ، میں کوئی مہمان نہیں ہوں بلکہ اس کنبے کا ایک حصہ ہوں ۔ میں آپ کا اپنا ہی ہوں ۔

12 جنوری ۔ یہ کوئی عام دن نہیں ہے ۔ یہ دن تاریخ میں وہ دن ہے جب ہندوستان کو عظیم ترین مفکروں میں سے ایک مفکرسے نوازا گیا جس کی رہنمایانہ روشنی نے تمام عالم کو ہندوستان کا پیغام پہنچایا ۔ میں سوامی وویکا نند کو احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ وہ عظیم شخصیت تھے جن کے زبردست خیالات نے متعدد ذہنوں کو مسلسل تبدیل کیا ۔

آج وویکانند پورم درشنم ، بھارت مانا سدنم کا افتتاح ہو رہا ہے ۔آج ہی وویکا نند کیندر کے بانی سورگیہ ایک ناتھ رانا ڈے جی پورٹریٹ کی بھی رونمائی ہو رہی ہے ۔ اس انعقاد کے لئے میں آپ سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں ۔

بھائیو اور بہنوں ، آج آپ جس جگہ پر ہیں ، وہ معمولی جگہ نہیں ہے ۔ یہ جگہ قوم کی میدان عمل کی طرح ہے ۔ یہاں ہنومان جی کو اپنا مقصد حیات ملا ، یہاں عظیم مصلح تھیرو ولّور کو دو ہزار سال قبل علم حاصل ہوا ۔یہیں سوامی وویکا نند جی کو بھی زندگی کا مقصد حاصل ہوا ۔یہی وہ جگہ ہے جہاں ایک ناتھ رانا ڈے جی کو اپنی زندگی کے سفر کا ایک نیا موڑ ملا ۔ ایک نیا مقصد طے ہوا ۔ اس سر زمین کے آگے میں سر جھکاتا ہوں ۔

بھائیو اور بہنوں ، آج بھارت دنیا کا سب سے نوجوان ملک ہے ۔ 80 کروڑ سے زیادہ کی آبادی 35 سال سے کم عمر کی ہے ۔ سوامی وویکا نند آج ہمارے درمیان نہیں ہیں ۔ مجسم طور پر نہیں ہیں ، لیکن ان کے خیالات میں اتنی طاقت ہے ، اتنی تحریک ہے کہ نوجوانوں کو متحد کر کے تعمیر قوم کا راستہ دکھائی دے رہا ہے ۔

ایک ناتھ راناڈے جی نے نوجوانوں کی اس طاقت کو یکجا کر نے کے لئے وویکانند کیندر اورسوامی وویکانند راک میموریل قائم کئے ۔ ایک ناتھ رانا ڈے جی کہتے تھے کہ ہمیں سوامی وویکا نند اچھے لگتے ہیں ، صرف اتنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔ ملک کے لئے سوامی وویکا نند جی نے جو خواب دیکھا تھا اسے شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے وہ حقیقی تعاون کو بھی اہم مانتے تھے ۔

ایک ناتھ جی نے جس مقصد کے لئے اپنی پوری زندگی صرف کردی ،وہ تھا سوامی وویکا نند جی جیسے نوجوانوں کی تیاری ۔وہ نوجوانوں میں تعمیر قوم کے نصب العین کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ۔ یہ میری بہت بڑی خوش نصیبی ہے کہ زندگی کے متعدد برسوں تک مجھے ایک ناتھ جی کے قریبی ساتھی کے طور پرکام کرنے کاموقع ملا ۔

بھائیو اور بہبں ، ہم بھی سب کا ساتھ سب کا وکاس یہ رہنما اصول پرچل رہے ہیں ۔ چاہے غریب سے غریب شخص کے لئے جن دھن یوجنا کے ذریعہ ، غریبوں کو بینکنگ نظام کے ساتھ جوڑا جائے ، آج غریب کے پاس ایک انتظام کر کے ہم نے آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے اور اس لئے بیمہ کرانے کا متبادل ہے۔ کسانوں کو اس کا فائدہ پہنچا ہے ۔ کسانوں کو سب سے کم پریمیم پر فصل بیمہ یوجنا دی گئی ہے ۔ بیٹیوں کو بچانے کے لئے ، انہیں پڑھانے کے لئے مہم چلا رہے ہیں ’’ بیٹی پڑھاؤ ، بیٹی بچاؤ ‘‘ ۔ حاملہ خواتین کی اقتصادی مدد کے لئے ملک گیراسکیم بنائی گئی ہے ۔ پانچ کروڑ کنبے جو لکڑی کا چولہا جلا کر مائیں کھانا بناتی تھیں ۔اورایک دن میں چار سو سگریٹ کا دھواں کھانا پکانے کی لکڑی کے چولہے سے اس ماں کے جسم میں جاتا تھا ۔ ان ماؤں کو اچھی صحت ملے ۔ بنیادی سہولیات ملیں ۔ 15 کروڑ کنبوں میں گیس کنکشن کا بیڑا اٹھایا ہے اورڈیڑھ کروڑ دے چکے ہیں ۔

دلت ، مظلوم ، محروم کی خدمت یہی تو خدمت خلق ،پربھو کی خدمت کا منتر دیتی ہے ۔ ہمارے ملک کے دلت نوجوانوں کو اسٹینڈ اپ انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا کے ذریعہ با اختیار بنایا جا رہا ہے ۔چھوٹے کاروباریوں کو کم سود پر قرض مل سکے ۔ اس لئے مدرا یوجنا چلائی گئی ہے ۔ غریب کی غریبی تب ہی دور ہوگی جب اسے با اختیار بنایا جائے ۔ جب غریب خوش حال ہوگا تو خود غریبی کو ہرا کے رہے گااور غریبی سے نجات کا وہ مزہ لے گا اور ایک نئی طاقت کے ساتھ آگے بڑھے گا ۔

وویکا نند کیندر سے وابستہ لوگ آج تعمیر قوم میں اپنا اہم تعاون دے رہے ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ یہ کیندر آنے والی نسلوں میں اسی طرح نئے وویکا نند پیدا کرتا رہے گا ۔

آج ہر وہ شخص جو تعمیر وطن میں فعال ہو کر اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے ، وہ وویکا نند ہے ۔ ہر وہ شخص جو دلت ، مظلوم ۔ استحصال زدہ اور محروم کی ترقی و فروغ کے لئے کام کر رہا ہے ، وہ وویکانند ہے ۔ ہر وہ شخص جو اپنی توانائی کو اپنے افکار و خیالات ، اپنی اختراعات کو معاشرے کے مفاد میں لگا رہا ہے ، وہ وویکانند ہے ۔

آپ سبھی جس مشن میں لگے ہیں ، وہ انسانیت کے لئے ، ہمارے سماج کے لئے ، ہئمارے ملک کے لئے ایک بڑی تپسیا کی طرح ہے ۔آپ ایسے ہی جذبے سے ملک کی خدمت کرتے رہیں ، یہی امید ہے ۔ وویکانند جی کے جنم دن پر ، نوجوانوں کے دن پر آپ سبھی کو ایک بار پھر بہت بہت مبارکباد ۔شکریہ

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More