29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راشٹریہ پوشن ماہ تقریبات کا ملک بھر میں اہتمام

Urdu News

نئی دہلی، خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزیر محترمہ مینکا گاندھی نے تمام شریک کار وزارتوں کے وزرا اور اراکین پارلیمنٹ سے گزارش کی ہے کہ وہ  توسیعی سرگرمیوں کے ذریعہ راشٹریہ پوشن ماہ کے جاری عمل میں اپنا بھرپور تعاون دیں۔ حکومت ماہ ستمبر 2018 کے دوران پوشن ابھیان کے تحت قومی تغذیہ مہینے  کا اہتمام کرے گی۔

اس پروگرام کو ماہ ستمبر 2018 کے دوران قومی حیثیت دینے کے لئے وزیر موصوفہ نے گزارش کی ہے کہ تمام وزرا اپنے اپنے حلقہ ہائے انتخابات میں توسیعی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے  کہا ہے کہ ان کے تعاون سے یہ مشن عام شہریوں کو  ناقص تغذیہ  اسباب کے سد باب اور اس کے مقاصد  کے حصول کے عمل کے ساتھ وابستہ کرے گا۔ وزیر موصوفہ نے اپنے تمام رفقائے کار کو اس سلسلے میں تحریری مراسلے بھی ارسال کئے ہیں۔

محترمہ مینکا گاندھی نے یہ بھی کہا ہےکہ پوشن ابھیان ایک وسیع  تصوراتی پروگرام ہے جس کے تحت ملک میں سوئے تغذیہ سے وابستہ چنوتیوں کا حل نکالا جانا ہے اور اس کا آغاز مارچ 2018 میں محترم وزیراعظم نے کیا تھا۔ پروگرام کا مقصد مختلف وزارتوں کے مابین ایسا تال میل کرنا ہے تاکہ وہ  ایک مربوط طریقے سے کام کرسکیں اور سوئے تغذیہ کو تیزی کے ساتھ ختم کیا جاسکے۔ اس پروگرام کے کلیدی نکات میں ملک بھر میں برادریوں کو سرگرم کرنا اور سوئے تغذیہ سے وابستہ چنوتیوں کے مختلف پہلوؤں کو حل کرنے میں  ان کی شرکت کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔

پوشن ابھیان میں مرکزی حکومت کی متعدد وزارتیں حصہ لے رہی ہیں۔ بنیاد مقصد یہ ہے کہ تغذیہ کی اہمیت کے تئیں بیداری پھیلائی جائے اور مختلف انفرادی کنبوں کو یہ بتایا جائے کہ وہ کس طریقے سے اس سلسلے میں آسانی کے ساتھ حکومت کی خدمات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنے بچوں میں لاحق  سوئے تغذیہ اور خواتین  اور دودھ پلانے والی خواتین کو لاحق سوئے تغذیہ کو کس طرح سے ختم کرسکتے ہیں۔

پوشن ابھیان کلیدی شراکت داروں کی کوششوں کے مابین تال میل پیدا کرنے اور اس عمل میں تکنالوجی کا استعمال کرنے اور تغذیہ کے تئیں بیداری کو جن آندولن یا عوامی تحریک باننے کی بات بھی کرتا ہے۔ عوام کی یہ تحریک راشٹریہ پوشن ماہ کے دوران بذات خود 11 کروڑ مستفدین تک رسائی حاصل کرنے کے مقصد سے چلائی گئی ہے۔

اپنے آغاز کے بعد سے لیکر حکومت نے متعدد بیداری ورکشاپوں کا اہتمام کیا ہے جن کا مقصد خون کی کمی، ناکافی تغذیہ، پیدائش کے وقت کم وزن اور دیگر پیچیدگیوں کا خاتمہ ہے۔ اس مہم کی ایک کلیدی ایجنسی کے طور پر خواتین اطفال ترقیات کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) بیداری پروگرام چلانے کے معاملے میں سر فہرست رہی ہے۔ دیگر شریک وزارتوں، اداروں کے ساتھ ایم ڈبلیو سی ڈی بڑی کامیابی سے ملک بھر میں مختلف برادریوں کا سرگرم تعاون حاصل کرنے میں  کامیاب رہی ہے۔

ملک بھر کے شراکت دار اداروں کو ریاستی سطح کی ورکشاپوں کے اہتمام سے لیکر ملٹی میڈیا مہمات کے لئے برانڈ ایمبیسڈروں کی نامزدگی تک کی سرگرمیوں کے لئے حوصلہ افزائی فراہم کی جائے گی۔ اراکین پارلیمنٹ اور وزارتوں سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ جن آندولن ڈیش بورڈ پر اس سلسلے میں  حاصل ہونے والی کامیابیوں کو تازہ ترین شکل میں پیش کریں۔ مراسلے رد عمل میں وزرا اور اراکین پارلیمنٹ  نے بھی اپنی  جانب سے پوشن سرگرمیوں کے سلسلے شروع کئے ہیں۔

قومی تغذیہ مشن کے آٹھ کلیدی موضوعات یعنی ماقبل زچگی نگہداشت، زیادہ سے زیادہ ماؤں کو اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلانے کے تئیں راغب کرنا، بچوں کو معاون خوراک فراہم کرنا، خون کی کمی کو دور کرنا، بچوں کی نشوونما کی نگرانی، تعلیم،  خوراک اور لڑکیوں کے لئے شادی کی صحیح عمر کا تعین ، حفظان صحت، صفائی ستھرائی اور خوراک کے تئیں بیداری وغیرہ شامل ہیں۔ حکومت کے تمام محکمے اور دیگر متعلقہ اداروں نے سوئے تغذیہ سے مبرا ہندوستان کے نصب العین کے حصول کے لئے ایک مربوط طریقہ کار اپنا لیا ہے۔ سوشل میڈیا اپ ڈیٹ جن کا تعلق اس مہم سے ہے، انہیں # پوشن ماہ پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

اس پروگرام کو تکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ ایک نشان زد طریقہ کار کے طور پر لایا گیا ہے تاکہ ایک صحت مند ملک کی تعمیر کے لئے باہم تال میل کی فضا پیدا ہوجائے۔ ایک مجموعی طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 718 اضلاع پر 2020 تک مرحلہ وار طریقے سے احاطہ کیا جائے گا۔ مذکورہ جن آندولن کا مقصد ملک میں  اعلی ترین سطح پر تغذیہ کی حیثیت کو نمایاں کرنا اور مسلم بنانا ہے۔ تقریباً 100 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن اس ماہ کے دوران اس خصوصی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More