34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رائے پور ایئرپورٹ مسافروں کے اطمینان کے عدد اشاریہ سروے کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر

उपभोक्‍ता सं‍तुष्टि सूचकांक सर्वे में रायपुर हवाईअड्डा पहले पायदान पर
Urdu News

نئی دہلی، رائے پور کے سوامی وویکانند ایئرپورٹ نے ملک بھر کے 49 ایئرپورٹوں میں مسافروں کے اطمینان کے لحاظ سے کی جانے والی درجہ بندی میں ایک بار پھر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ جنوری۔ جون 2017 کی مدت میں  ایک آزاد ایجنسی کے ذریعہ کرائے گئے سی ایس آئی کے تازہ ترین سروے کے 5 نکاتی عدد اشاریہ میں رائے پور ایئرپورٹ نے 4.84 اسکور حاصل کیا ہے۔  اس کے بعد اودے پور، امرتسر اور دہرہ دون کے ایئرپورٹوں کا نمبر آتا ہے جنہو ں نے بالترتیب 4.75 ، 4.74 اور 4.73  اسکور حاصل کیا ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا اپنے ایئرپورٹوں میں خدمات اور مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کوشاں ہے اور اس کے نتیجے میں اس کا شمار دنیا بھر میں بہترین خدمات فراہم کرنے والوں میں ہوتا  ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کا بنیادی مقصد مسافروں کو اطمینان فراہم کرنا ہے جس کا تخمینہ اے اے آئی کی نگرانی میں ایک آزاد ایجنسی کے ذریعہ مسافروں کے اطمینان سے متعلق کرائے گئے سروے کے ذریعہ  لگایا جاتا ہے۔ اس سروے میں ٹرانسپورٹیشن ، پارکنگ، مسافروں کی سہولیات اور صفائی ستھرائی جیسے متعدد معیارات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔رائے پور کی ٹرمنل عمارت کا افتتاح 2012 میں ہوا تھا۔ بنیادی ڈھانچے کے اعلی سطح کے رکھ رکھاؤ  اور مسافروں کی سہولیات، جدید ٹکنالوجی اور خوش اخلاق عملے نے مسافروں کو مطمئن کیا جس کے نتیجے میں پچھلے دو سالوں میں مسلسل تیسری بار رائے پور ایئرپورٹ کو درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More