35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دور اندیشانہ فیصلے سے ملک میں صحت خدمات مستحکم ہو گی : جے پی نڈ ّا

Urdu News

نئی دہلی،  ستمبر ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کا بینہ نےمرکزی صحت خدمات (سی ایچ ایس)کے ڈاکٹروں کو چھوڑ کر دوسرے ڈاکٹر جومختلف محکموں/وزارتوں/خود مختار اداروں کے تحت آتے ہیں ان کی ملا زمت سے سبکدوشی  کی عمر کو بڑھا کر 65 سال کر نے کو اصولی طور پر منظوری دے دی ہے ۔ صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر جناب جے پی نڈ ّا نے کا بینہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہو ئے کہا کہ یہ ایک انتہائی دو ر اندیشانہ فیصہ ہے جس سے ملک میں صحت خدمات مستحکم ہو ں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘اس فیصلے سے عوام کو معیاری صحت خدمات کی فرا ہمی کے لئے تجربہ کار ڈاکٹروں کی خدمات دستیاب ہو نے کی امید ہے ۔ اس سے تجربہ کا ر ڈاکٹروں کی موجودہ تعداد کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی جس سے مریضوں کی بہتر دیکھ بھا ل ہو سکے گی’’ ۔

اس فیصلے کو عوام پر مبنی اور مریضوں کے مفادات کا تحفظ کر نے والا قرار دیتے ہو ئے جناب نڈ ّا نے کہا کہ اس سے ڈاکٹروں کی قلت کا مسئلہ حل ہو گا ۔جناب نڈ ّا نے مزید کہا کہ ‘‘یہ ایک واضح اشا ر ہ ہے کہ حکومت صحت خدمات کی فراہمی کو بہتر بنا نے کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے ۔ اس سے ملک میں ڈاکٹر –مریض تناسب کو بہتر بنا نے میں بھی مدد ملے گی ’’۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے میڈیکل کا لجو ں میں تعلیمی سر گرمیوں کو معمول پر لا نے میں مدد ملے گی کیو نکہ اس سے حفظان صحت خدمات کی فرا ہمی سے متعلق قومی صحت پروگراموں کا موثر عمل درآمد بھی ہو سکے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے بہت زیادہ ما لی بوجھ بھی نہیں پڑے گا کیو نکہ ڈاکٹروں کی اسا میاں کثیر تعداد میں خالی پڑی ہو ئی ہیں ۔ موجودہ تقرری سے منظور شدہ اسا میاں پر ڈاکٹروں کی موجودہ صلاحیت اپنا کا م جا ری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں /محکموں کے تقریباً 1445 ڈاکٹروں کو اس سے فائدہ ہو گا ۔

کا بینہ کے فیصلے کے مطابق متعلقہ وزارتوں ، پبلک محکموں  [وزارت آیوش(آیوش ڈاکٹر)، محکمہ دفاع(مسلحہ افواج طبی خدمات کے ڈائرکٹوریٹ جنرل کے تحت  کام کر نے والے غیر فوجی ڈاکٹروں)، محکمہ دفاعی پیدا وار (انڈین آرڈیننس فیکٹریز ہیلتھ سروس میڈیکل آفیسرز)، وزارت صحت اور کنبہ بہبود کے تحت ڈینٹل ڈاکٹرس ، وزارت ریل کے تحت ڈینٹل ڈاکٹرس اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحت اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی اداروں میں کا م کر نے والے ڈاکٹرس ] کے انتظامی کنٹرول کے تحت کا م کر نے والے ڈاکٹروں کی ملا زمت سے سبکدوشی کی عمر بڑھا کر 65 سال کر دی گئی ہے ۔

مرکزی کا بینہ نے سینٹرل یو نیورسٹیوں اورمحکہ اعلیٰ تعلیم کے تحت  آئی آئی ٹی (خود مختار ادارے)اور وزارت جہاز رانی کے تحت اہم پورٹ ٹرسٹوں (خود مختار ادارے)میں کا م کر نے والے ڈاکٹروں کی ملا زمت سے سبکدوشی کی عمر بڑھا کر 65 سال تک کر نے کو بھی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے ۔

مرکزی کا بینہ نے ایسے ڈاکٹروں کے لئے جو 62 سال تک کی عمر تک انتظامی عہدوں پر فائز رہیں گے اور ان کی خدمات غیر انتظامی عہدوں پر لی جا ئے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More