Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفعہ 370 رجعت پسند تھی ، جس کی وجہ سے اس وقت کی جموں کشمیر ریاست کو معاشی محرومی سے دوچارہوناپڑا: ڈاکٹرجتیندرسنگھ

Urdu News

نئی دہلی: شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) ، وزیراعظم کے دفتر، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اورخلاء کے وزیرمملکت جناب ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاہے کہ دفعہ 370 رجعت پسندتھی ، جس کی وجہ اس وقت کی جموں کشمیر ریاست کو معاشی محرومی سے دوچارہوناپڑا۔دفعہ 370کو ایک گمراہی والی  دفعہ بتاتے ہوئے اوراسے انصاف کی ایک غلطی بتاتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ریاست میں بچوں کی شادیوں پرپابندی ، جہیز مخالف قوانین ، تعلیم کا حق ،کم سے کم اجرتوں کا قانون اور طلاق ثلاثہ پرپابندی سمیت بہت سے اہم مرکزی قوانین نافذ نہیں کئے گئے تھے ۔ ڈاکٹرجتیندرسنگھ آج یہاں دہلی یونیورسٹی کے 22طلباء کے گروپ سے خطاب کررہے تھے ۔

مرکزی وزیرنے کہاکہ دفعہ 35اے بھی بیٹیوں کے مساوات  حق کے  خلاف تھا، جس کے تحت وہ  وراثت کے حق سے محروم ہوجاتی تھیں ۔   ریاست میں بچیوں کے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کی گئی جب کہ بچوں کی شادیوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی اس کے علاوہ ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کا سلسلہ بھی  رائج  تھا۔

دفعہ 370 اور دفعہ 35اے کو منسوخ کئے جانے کے ساتھ ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر اورلداخ  کے یہ دونوں مرکز کے انتظام والے علاقے  تیز ترقی کی طرف گامزن ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے جموں وکشمیر کے اس مرکز کے زیرانتظام علاقے کے لئے دو ایمس کی منظوری دی ہے ۔ یہ واحد ریاست یامرکز کا زیرانتظام علاقہ ہے جہاں دوایمس ہوں گے ۔ اس کے علاوہ  مرکزی کے زیرانتظام علاقے جموں وکشمیر میں 9میڈیکل کالجیز اور ایک آئی آئی ٹی اور ایک آئی آئی ایم قائم کیاجارہاہے ۔ حکومت کی  سیب ،  اسٹرابیری اور چیری پارکس قائم کرنے کی بھی تجویز ہے نوتشکیل شدہ مرکز کے زیرانتظام علاقے میں باغبانی سیکٹر کو فروغ دے سکے گا۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ کشمیر میں پچھلے 30سال کے عرصے میں دہشت گردی کی وجہ سے خطے کی معیشت بری طرح لڑکھڑاگئی تھی جب کہ سیاحت زوال پذیر تھی اورفلم سازوں نے خطے کے قدرتی مناظر دکھانے سے خود کو الگ تھلگ کرلیاتھا ، انھوں نے کہاکہ ہم اگلے سال تک جموں کشمیر کو دہشت گردی سے پوری طرح ختم کردیں گے ۔

بچوں کے دن کے موقع پر طلباءکی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ ہندوستان کی 70فیصد آبادی 40سال سے بھی کم لوگوں پر مشتمل ہے ۔ انھوں نے کہاکہ نوجوان معیاری تبدیلی لائیں گے کیونکہ ہندوستان ایک معاشی پاورہاوس بننے  اوردیگرسپرپاورطاقتوں میں اپنامقام حاصل کرنے کے لئے اپنا سفرشروع کرچکاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More