26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاع اور ایرواسپیس کے شعبے کوتقویت دینے کے طور طریقوں کے موضوع پر وزیراعظم کی جانب سے میٹنگ کااہتمام

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت میں ایک مضبوط اور خودکفیل دفاعی صنعت کو یقینی بنانے کے لئے امکانی اصلاحات پر گفت و شنید کی غرض سے ایک تفصیلی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ مقصد یہ تھا کہ ایک ایسی صنعت قائم ہو، جو مسلح دستوں کی مختصر اور طویل المدت ضروریات کی تکمیل کی اہل ہو اور کووڈ-19 کے پس منظرمیں معیشت کو فروغ دینے کے لئے درکار اقدامات بھی زیر غور آئے۔ بات چیت کے دوران  آرڈننس فیکٹریوں کے کام کاج کو بہتر بنانے، حصولیابی کے ضوابط کو منظم بنانے، مخصوص توجہ کے ساتھ وسائل کی تخصیص، تحقیق و ترقیات ؍ اختراع کی حوصلہ افزائی، اہم دفاعی ٹیکنالوجیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری راغب کرنے اور برآمدات کو بڑھاوا دینے کے پہلوؤں پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

وزیراعظم  نے بھارت کودفاع اور ایرواسپیس کے شعبوں میں دنیا کے سرکردہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے پہلو پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزائن سے لے کر پیداوار کے معاملے میں سرکاری اور نجی دونوں طرح کے شعبوں کی سرگرم شراکت داری عمل میں آنی چاہئے اور خودکفالت اور برآمدات کے دوہرے مقاصد کی تکمیل بھی ضروری ہے۔ انہوں نے دفاع کے شعبے میں گھریلو اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے مجوزہ اصلاحات پر نظر ثانی کی۔

تبادلۂ خیالات کے دوران یہ بات زیر غور آئی کہ دفاعی اخراجات میں کفایت برتی جانی چاہئے اور حاصل ہونے والی بچت کو کلیدی دفاعی پونجی حصول کی جانب منتقل کیاجانا چاہئے۔ دفاعی حصولیابی طریقوں سے متعلق معاملات ، آفسیٹ پالیسیوں، متفرق پرزوں کو اندرون ملک تیار کرنے، ٹیکنالوجی منتقلی، مینوفیکچرنگ سہولتیں بھارت میں فراہم کرنے کی غرض سے عالمی او ای ایم کو راغب کرنا، بین الاقوامی سپلائی چین میں اپنی موجودگی میں اضافہ کرنا جیسی باتیں بھی زیر غور آئیں۔ بھارت کس طریقے سے دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ایک عالمی قائد بن کر ابھر سکتا ہے، کوالٹی کے حامل اور جدید ترین سازوسامان ؍ نظام ؍ پلیٹ فارموں کی برآمدات پر توجہ مرکوز کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ بھارت کو درآمدات پر انحصار کم سے کم کرنا چاہئے اور جدید ترین دفاعی سازوسامان تیار کرنے کے سلسلے میں اپنی گھریلو صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے میک ان انڈیا کے تحت آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی دفاعی مصنوعات ویلیو چین میں صنعتی شراکت داری کے ساتھ دفاعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے اقدامات کئے جانے چاہئیں اور ایسا ماحول بنایا جانا چاہئے، جس میں تحقیق و ترقیات کی حوصلہ افزائی ہو، اختراع پر ایوارڈ دیا جائے اور بھارتی آئی پی ملکیت کا قیام عمل میں آ سکے۔

اس میٹگ میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور خزانے کے وزیرمملکت جیسی شخصیات کے علاوہ حکومت ہند کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More