29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خوراک ڈبہ بندی صنعتوں کی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل اتوار کے دن اُدھم سنگھ نگر اتراکھنڈ کے دوسرے میگا فوڈ پارک کا افتتاح کریں گی

Urdu News

نئی دلّی: خوراک ڈبہ بندی صنعتوں کی وزیر محترمہ ہر سمرت کور بادل بروز اتوار یعنی 8 اپریل ، 2018 ء کو  اُدھم سنگھ نگر میں   دوسرے  میگا فوڈ پارک کا افتتاح کریں گی ، جو    اترا کھنڈ کے تحت کاشی پور میں  مہو کھیڑا گنج میں واقع ہے ۔  یہ فوڈ پارک 99.96 کروڑ روپئے کی لاگت سے قائم کیا جا رہا ہے اور تقریباً 25000 کاشت کاروں کو   اس ضلع میں  اور آس پاس کے دیگر ضلعوں میں فائدہ پہنچائے گا ۔

          میگا فوڈ پارک میسرز ہمالین میگا  فوڈ پارک پرائیویٹ لمیٹیڈ    ، 50.14 ایکڑ کے رقبے میں قائم کیا جا رہا ہے ۔ یہاں ایک مرکزی  ڈبہ بندی مرکز ہو گا  اور ساتھ ہی ساتھ تین بنیادی   ڈبہ بندی مراکز رام نگر ، رام گڑھ اور کارا ڈونگی میں واقع ہوں گے ۔ یہ پارک بنیادی پروسیسنگ  اور  کھیتوں کے نزدیک  ذخیرے کی سہولت کا حامل ہو گا ۔ یہ پارک  نہ صرف اُدھم سنگھ نگر کے کاشت کاروں کے لئے مفید ثابت ہو گا  بلکہ نینی تال ، گڑھوال ، الموڑہ  اور چمپاوت جیسے قرب و جوار کے اضلاع کے لئے بھی مفید ثابت ہو گا ۔

          اولین میگا فوڈ پارک اس ریاست میں ہری دوار میں واقع ہے اور پہلے سے ہی کام کر رہا ہے ۔

          اس میگا فوڈ پارک میں مرکزی ڈبہ بندی مرکز یعنی سی پی سی کے تحت ، جو سہولتیں فراہم کرائی گئی ہیں ، اُن میں کثیر مقصدی سرد خانہ یا کولڈ اسٹوریج ، جس کی صلاحیت 1250 میٹرک ٹن کی ہے ،  ایسپیٹک برک  فائلنگ لائن   ، جہاں 7500  پیک فی گھنٹے تیار کئے جا سکتے ہیں ، 6000 میٹرک ٹن کا خشک گودام، پھلوں اور سبزیوں کی ڈبہ بندی کی لائن وغیرہ شامل ہیں ۔

          اس  میگا فوڈ پارک کے ذریعہ   اضافی طور پر 250 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری عمل میں آئے گی اور اس پارک کے اندر 25-30  خوراک ڈبہ بندی یونٹیں ہوں گی اور حتمی طور پر یہ سب مل کر   سالانہ بنیادوں پر 450 سے 500 کروڑ روپئے کا  ٹرن اوور دیں گے  اور 5000 افراد کو براہ راست اور بالواسطہ طور پر  روز گار فراہم کریں گی اور سی پی سی  اور پی پی سی طاس علاقوں میں تقریباً  25000 کاشت کاروں کو بھی فائدہ پہنچائیں گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More