34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین کی حفاظت کے لئے کی گئی سفارشات نئی ٹیکسی پالیسی کے رہنما اصولوں میں شامل

नई टैक्सी नीति के दिशा-निर्देशों में महिला और बाल विकास मंत्रालय द्वारा महिलाओं के लिए सिफारिश किये गये टैक्सी सुरक्षा उपाय भी शामिल
Urdu News

نئی دہلی،12۔اپریل ۔ ٹیکسی میں سفر کے دوران خواتین کی حفاظت کے لئے مرکزی وزارت برائے ترقی خواتین واطفال کی جانب سے کی جانے والی سفارشوں کو نئی ٹیکسی پالیسی کے رہنما اصولوں میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ ان سفارشات پر مبنی اقدامات کی سفارش ،ترقی خواتین واطفال کے محکمے کی مرکزی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے سڑک ٹرانسپورٹ ،شاہراہوں اور جہاز رانی کی وزار ت ( ایم اوآرٹی ایچ ) سے کی تھی۔

یہ سفارشات ٹیکسی میں سفر کے دوران خواتین کو جنسی طورسے پریشان کئے جانے کے متعد د واقعات کی سوشل میڈیا پر خبریں محترمہ مینکا گاندھی کے علم میں لائی گئی تھیں ۔سوشل میڈیا میں ٹویٹر اور فیس بک جیسے پلیٹ فارموں نے ان واقعات کو بڑی تفصیل کے ساتھ اٹھایا تھا ۔

بعد ازاں مرکزی برائی ترقی خواتین واطفال نے اس مسئلے کے حل کی تلاش کے لئے ریڈیو کیب سروس کی خدمات فراہم کرانے والے اداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی ،جس کی بنیاد پر ترقی خواتین واطفال کے مرکزی وزیر نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں وجہاز رانی کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کو لکھا تھا کہ ایم او آر ٹی ایچ کے ضابطہ کار رہنما اصولوں میں ضروری حفاظتی اقدامات کو لازمی طور سے شامل کیا جائے ۔

ٹیکسی پالیسی کے رہنما اصولوں میں شامل کی جانے والی ترقی خواتین واطفال کی وزارت کی سفارشات :

• ٹیکسیوں میں ہنگامی حالات کے لئے لازمی طور سے جی پی ایس نظام نصب کیا جائے ۔

• بچوں اور خاتون مسافروں کی حفاظت کے لئے ٹیکسیوں میں سینٹرل لاکنگ سسٹم کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔

• گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کے ساتھ ڈرائیور کی تصویر کے ساتھ شناخت کو ٹیکسی پر نمایاں طورسے چسپاں کیا جائے ۔

• مقررہ قوانین اور قاعدوں کی خلاف ورزی کرنے والے آپریٹروں / ڈرائیوروں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے ۔

• سیٹوں کی شراکتداری مسافروں کی منظوری کی شرط پر ہونی چاہئے ۔

خواتین واطفال کی حفاظت کے لئے ، خواتین واطفال کی وزارت کی جانب سے کی جانے والی سفارشات کو ضابطہ کار رہنما اصولوں میں شامل کئے جانے کی منظوری حاصل ہوچکی ہے۔ اس سلسلے میں محترمہ مینکا گاندھی نے جناب نتن گڈکری کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ٹیکسیوں / کیبوں میں سفر کے دوران خواتین کی مزید حفاظت کے لئے ان سفارشات کو منظور کرلیا گیا ہے ۔

واضح ہوکہ خواتین مسافر اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر محترمہ مینکا گاندھی کو اپنی اس تشویش اور خدشات سے واقف کراتی رہی ہیں کہ انہیں ٹیکسی میں سفر کے دوران کس قسم کے خطرات درپیش ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ خواتین واطفال کی ترقی کے وزیر نے #HelpMeWCD, کے عنوان سے ایک # بھی جاری کیا ہے ، جہاں ہراساں کی جانے والی خواتین اور بچے ٹویٹر کے ذریعہ اپنی شکایتیں راست طور سے درج کراسکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More