29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین اور بہبود اطفال کی وزارت کے ذریعہ پوشن ماہ تقریب

Urdu News

نئی دہلی، خواتین اور بہبود اطفال کی وزارت (ڈبلیو سی ڈی ) نے آج نئی دہلی کے شاستری بھون میں ایک روز پر  مشتمل ایک کیمپ کا انعقاد کیا۔ ڈبلیو سی ڈی کی وزارت کے سیکریٹری جناب رابندر پنور نے ٹیسٹ ، ٹریٹ اینڈ ٹاک (ٹی 3)، انیمیا (خون کی کمی) اور ڈیفیٹ ڈائریا (دستوں کو مات ) یعنی (ڈی 2) کیمپ کا افتتاح ، نئی دہلی میں سب سے بڑی سرکاری عمارتوں میں سے ایک عمارت کیا ۔شاستری بھون میں حکومت ہند کی بہت سی وزارتیں اور محکمے میں ہیں ، جہاں ہر روز بڑی تعداد میں لوگ کام کرنے آتے ہیں  اور ؤتے جاتے رہتے ہیں۔ اور بہبود اطفال کی وزارت نے پوشن ماہ کے ایک حصے کے طور پر خون کی کمی اور ڈائہیریا کے لئے آسان حل اور ان بیماریوں سے متعلق بیداری پیدا کرنے کےلئے تمام ملازمین اور وہاں آنے جانے تک رسائی کی ۔

 انیمیا ، ٹیسٹ ، علاج اور بات چیت پروگرام کے تحت ہیموگلوبن کا درجہ صورتحا اور بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس میں انیمیا کی روک تھام اور کنٹرول پر کاؤنسلنگ خدمات بھی مہیا کرائی جائیں گی۔ ڈائہیریا پر قابو پانے کے لئے اور آر ایس گھول اور زنک کی گولیوں کا استعمال اور کاؤنسلنگ خدمات کی معلومات بھی کیمپ میں مہیا کرائی جا رہی ہیں۔

 ستمبر ماہ کو راشٹریہ پوشن ماہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ پوشن ماہ میں جن سرگرمیوں کو لیا گیا ان کی توجہ کا مرکز سماجی برتاؤمیں تبدیلی  اور کاؤنسلنگ (ایس بی سی سی ) پر تھی۔

اس کیمپ میں لئے گئے اہم عنوانات ہیں: پیدائش سے قبل دیکھ بھال ، زیادہ سے زیادہ بریسٹ فیڈنگ ، ماں کو دودھ پلانا(شروعاتی اور خصوصی طور پر ) کامپلیمینٹری فیڈنگ ، انیمیا ، نشو ونما کی جانچ یا نگرانی ، بچیوں کی تعلیم ، غذا؍ خوراک ، شادی کی صحیح عمر ، صفائی اور سینیٹیشن ، صحت مند غذا۔

 وزیراعظم کی جامع ؍ مجموعی تغذیہ یا پوشن ابھیان یا قومی تغذیہ مہم ، حکومت ہند کے فلیگ شپ پروگرام ہیں جن کا مقصد بچوں ،حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے بہتر تغذیہ فراہم کرانا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More