23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ

Urdu News

نئی دہلی۔27اپریل ۔ پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (ٖپی پی اے سی ) کے ذریعہ تیار/شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق  26  اپریل 2017  کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت بڑھ کر  50.83  امریکی ڈالر فی  بیرل ہوگئی ،جبکہ پچھلے کاروباری روز 25  اپریل  2017  کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت اس سے کم یعنی 50.40 ڈالرفی بیرل تھی۔

ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں اضافہ درج ہواہے ۔ 26  اپریل 2017  کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 3253.25 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز25 اپریل  2017   کو اس سے قدرے کم یعنی  3239.87 روپے فی بیرل تھی  ۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں مضبوطی درج ہوئی ہے ۔ 26اپریل 2017  کو روپیہ – ڈالر شرح مبادلہ  64.00  روپے فی ڈالر  ہوگئی، جو  پچھلے کاروباری روز 25  اپریل 2017  کو 64.28  روپے فی ڈالر تھی ۔

پیش ہے ہندوستان میں خا م تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کا گوشوارہ :

تفصیلات اکائی 26اپریل 2017 کو قیمت (پچھلے کاروباری روز یعنی 25 اپریل 2017) 16اپریل 2017 کو قیمتوں کا پکھواڑہ

 (30 مارچ 2017 تا 11 اپریل 2017)

خام تیل

(انڈین باسکٹ)

($/bbl)              50.83            (50.40) 52.87
(Rs/bbl)            3253.25        (3239.87) 3423.86
شرح مبادلہ   (Rs/$)              64.00            (64.28) 64.76

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More