32.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے آتم نربھر ایپ چیلنج کی آخری تاریخ میں توسیع کی

Urdu News

نئی دہلی، آتم نربھر بھارت  ایپ اختراع چیلنج کے لیے لوگوں کے دلوں میں جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے چیلج کے لیے درخواست کی آخری تاریخ 26 جولائی 2020 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس چیلنج کا انعقاد مائی گوو کے اختراع پورٹل پر کیا جائے گا اور اس میں شرکت کے لیے براہ کرم لاگ آن کریں : https://innovate.mygov.in/app-challenge/ .

آتم  نربھر بھارت ایپ اختراع چیلنج جو وزیراعظم نریندر مودی نے 4 جولائی کو شروع کیا تھا اِس کے لیے ملک بھر سے چھوٹی تکنیکی صنعتوں اور اسٹارٹ اپ کی طرف سے کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا ہے۔  8 مقررہ زمروں میں ابھی تک 2353 لوگوں نے درخواستیں دی ہیں ۔ ان میں 1496 افراد اور تقریباً 857 تنظیمیں اور کمپنیاں شامل ہیں۔  افراد کی طرف سے جو درخواستیں ملی ہیں ان میں سے تقریباً 788 درخواستیں استعمال کے لیے تیار ہیں اور بقیہ 708 درخواستیں زیر عمل ہیں۔  تنظیموں کی طرف سے داخل کیے گیے ایپس کے لیے 636 ایپس کو کام میں لے لیا گیا ہے اور بقیہ 221 زیر عمل ہیں۔  زمرے کے مطابق الگ الگ  جو ایپ داخل کیے گیے ہیں ان میں 380 ایپ بزنس کے تحت ، 286 صحت اور تندرستی کے تحت ، 339 ای لرننگ کے تحت ، 414 سوشل نیٹ ورکنگ کے تحت ، 136 کھیلوں کے تحت، 238 دفتر اور گھر کے کام کے تحت  ، 75 خبروں کے تحت  اور 96 تفریح کے تحت ہیں۔  تقریباً 389 ایپ دیگر زمروں کے تحت داخل کیے گیے ہیں ۔ تقریباً 100 ایپس کو 1000 سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ درخواست دہندگان کا تعلق پورے ملک سے ہے جن میں دور دراز والے اور چھوٹے قصبے بھی شامل ہیں۔ اس سے اس صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے جو ہمارے ملک میں موجود ہے اور یہ ایپ اختراع چیلنج بھارتی ٹیک ڈیویلیپرز ، چھوٹے صنعت کاروں اور ان کمپنیوں کے لیے ایک صحیح موقع ہے کہ وہ بھارت کے لیے تعمیر کریں۔ جس کی برابری دنیا میں کہیں نہیں ہے۔ صحیح معنوں میں چیلنج اُن ایپس کی نشاندہی کرنا ہوگا جو بڑے ، فروغ پانے والے اور آسانی سے استعمال کیے جانے والے ہیں اور اپنے صارفین کو ایسا تجربہ دیتے ہیں جن کی وجہ سے وہ اس ایپ کو دوبارہ یقیناً استعمال کریں گے۔

آتم نربھر بھارت ایپ ایکو سسٹم میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ بھارتی ٹیک اسٹارٹ اپ کو فروغ دے اور کئی ٹریلین ڈالر والی ایپ معیشت کا حصہ بننے میں ان کی مدد کرے۔  محض تین کمپنیاں جو سر فہرست ہیں اور جن کے ایپس کو زیادہ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے اس سال تقریباً دو ٹریلین ڈالر کے مارکٹ اثاثے کی حامل ہیں۔  ہمارے اسٹارٹ اپس کی اختراعی حل تیار کرنے کی صلاحیت  اس بات سے بھی ثابت ہوتی ہے کہ ویڈیو کانفرنسنگ ، اختراع چیلنج کے لیے زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے،  جو پچھلے مہینے شروع کی گئی تھی۔ جس کے لیے 2000 سے زیادہ درخواستیں دی گئیں جن میں سے 12 درخواستوں کو منتخب کیا گیا۔  ان سر فہرست تین کمپنیوں میں جے پور کی سرو ویبز ، حیدر آباد کی پیپل لنک اور الپوزہ کی ٹیک جینٹ سیا شامل ہیں۔ ان کمپنیوں کو  20 – 20 لاکھ روپے کی مدد دی گئی ہے ۔ دو کمپنیاں  جن کمپنیوں کو جیوری نے  چوتھے اور پانچویں درجے پر رکھا ہے ان میں حیدر آباد کی سول پیج  اور چنئی کی ہائیدرامیٹ  شامل ہے ۔ انہیں 15 – 15 لاکھ روپے کی امداد دی گئی ہے۔ اس چیلنج سے ثابت ہوا ہے کہ اگر ہم اپنی ٹیک کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریں تو وہ عالمی درجے کے ایپ تیار کر سکتی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More