33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جے این سی اے ایس آر کی مددگار کمپنی اسپین آف نے کووڈ-19 ٹسٹ (جانچ) کٹس میں استعمال ہوئے مولیکولر پروبس لانچ کیا

Urdu News

حکومت ہند کے سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے محکمہ کے ایک خودمختار ادارے جواہر لعل نہرو سینٹر فار ایڈوانس سائنٹفک ریسرچ (جے این سی اے ایس آر )کی مددگار کمپنی اسپین آف وی این آئی آر بایو ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ نے ریورس ٹرانسکرپشن پالی میرس چین ریکشن (آر ٹی-پی سی آر) جانچ کے لئے ملک میں تیار کیاگیا فلورایسینز پروبس اور پالی میرس چین ریکشن پی سی آر کا مکسڈ لانچ کیا ہے، جو کووڈ 19 ٹسٹ کٹس میں استعمال ہوئے مولیکولر پروبس ہیں۔وی این آئی آر بایو ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کرناٹک سرکار کے بنگلور بایو انکیوبیشن سینٹر (بی بی سی) میں واقع ہے۔

وی این آئی آر کے ساتھی بانیوں پروفیسر ٹی گوندا راجو اور ڈاکٹر مہر پرکاش نے آر ٹی پی سی آر کی جانچ کے لئے فلور ایسینز پروبس اور پی سی آر مکسڈ تیار کیا ہے۔ ان مولیکولر پروبس کا استعمال کووڈ-19 ٹسٹ کٹس میں کیا جاتا ہے۔ ایک منفرد پی سی آر پر مبنی ٹسٹ کٹ کے 3 انتہائی جزو ہوتے ہیں۔ یہ تین جزو ہیں: او لی گوس، اینجی میس، مولیکولر پروبس۔ پہلے دو جزو جزوی طور پر ہندوستان میں دستیاب ہیں اور جزوی طور پر درآمد کئے جاتے ہیں، جبکہ مولیکولر پروبس کووڈ-19 جانچ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ البتہ صرف مولیکولر پروبس درآمد کیا جاتا ہے۔ مولیکولر پروبس پی سی آر میں ایمپلی فیکشن کا پتہ لگانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا فوری استعمال کووڈ 19 ٹسٹ کے لئے ہے، لیکن یہ بہت سی بیماریوں کے مولیکولر تشخیص جانچ کے لئے عام مقصد کے مولیکولر ٹولس (آلات) ہیں۔

وی این آئی آر نے مولیکولر پروبس کے ایک سوئٹ کے لئے سنتھیسس پروٹوکول کا اختراع کیاہے، جو پی سی آر پی پر مبنی کووڈ-19 ٹسٹنگ کے لئے استعمال کے لئے سود مند ہوگا۔وی این آئی آر اپنے اختراع کے عمل کے تحفظ کے لئے درخواست داخل کرے گا۔

مولیکولر تشخیصی ٹسٹ کا استعمال ریسرچ لیباریٹریز میں یا محدود اپلیکیشن کے لئے کیا جاتا تھا۔ کووڈ-19 نے ایک منفرد مسئلہ پیش کیا ہے کہ مولیکولر تشخیصی کٹ کی سب سے بہترین سطح تقریباً ایک مکمل آبادی کی سطح پر استعمال کرنا پڑتی ہے، بشرطیکہ ضرورت پڑے۔ کووڈ-19 کے لئے ضروری ٹسٹ کے بڑے پیمانے کو دیکھتے ہوئے اہم ٹسٹ کٹس کے جزو کے سلسلے میں خود کفیل ہونا بہت اہم ہے۔ اینجی می اور اولیگو کی ضرورتیں ہندوستانی مینوفیکچرر سے جزوی طور پر پوری کی جاتی ہیں اور تیسرے اہم جزو کے مسئلے کو وی این آئی آر حل کرنا چاہتا ہے۔

آر ٹی-پی سی آر پر مبنی کووڈ-19 ٹسٹ کے لئے پروبس اہم نئے پروڈکٹ کے فروخت کے لئے ہماری بنیادی سائنس کے علم کو آگے بڑھانے کی شاندار مثال ہے، جو اب تک کارآمد ہورہی ہیں۔ ڈی ایس ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر آسوتوش نے بتایا کہ آر ٹی پی سی آر پر مبنی کووڈ 19 ٹسٹ کے لئے نئے پروڈکٹ کے فروخت کے لئے ہماری بنیادی سائنس کا فائدہ اٹھانے کی ایک اہم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علم ایک مخصوص وائرس تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ مستقبل میں دیگر وائرس کے لئے بھی مولیکولر تشخیص کو تیز سے فروغ دینے میں ہماری مدد کرے گا۔

مولیکولر پروبس کا فروغ سنتھیک آرگینک کمیسٹری کا ایک نتیجہ ہے۔ اس کے بہت سے پہلوؤں کو سمجھنا ضروری ہے، جیسے مولیکول، اس کا ٹارگیٹ کیمیکلس کی دستیابی اور پروٹوکول کے مختلف متبادل کے ذریعہ پروٹوکول کے ایک ایماندارانہ  پسند کے ذریعہ سنتھیٹس کے ہر قدم میں نتائج حاصل کرنا ہے۔ وی این آئی آر مولیکولر پروبس نے اپنی اہم صلاحیت کو استعمال کرکے مولیکولر پروبس کو فروغ دیا ہے۔

مارچ 2020 میں دنیا کے باقی حصوں کے ساتھ وی این آئی آر کے کام بھی تھوڑے وقت کے لئے رک گئے۔ کووڈ-19 کے مسئلے کا حل تلاش کرنےکے لئے وی این آئی آر نے گھر پر رہنےکے موقع کا استعمال کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More