26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی کے لئےتغیراتی کریڈٹ کی دستیابی پر وضاحت

Urdu News

نئی دہلی۔؍اگست۔ماہ جولائی  2017 کے لیے گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی ادائیگی 20 اگست 2017 تک کردینی ہوگی۔ صرف جی ایس ٹی کی ادائیگی کے بعد ہی سمری فارم 3۔ بی پر رٹرن بھر کر داخل کیا جاسکتا ہے۔

تغیراتی اِن پٹ ٹیکس کریڈٹ حاصل کرنے کے سلسلے میں دعویٰ داخل کرنے کے معاملے میں تشویشات کا اظہار کیا گیا ہے کیوں کہ یہ فارم ویب سائٹ پر دستیاب نہیں ہے۔ وضاحت کی جاتی ہے کہ مذکورہ فارم جی ایس ٹی این ویب سائٹ پر 21 اگست 2017 سے دستیاب ہوگا۔ اس کے پیش نظر تمام ٹیکس دہندگان کے لئے ایک موقع فراہم کرایا جارہا ہے۔ ایسے ٹیکس دہندگان جو کسی طرح کے تغیراتی ان پُٹ ٹیکس کریڈٹ کا دعویٰ پیش  نہیں کرنا چاہتے، انہیں ہر حال میں 21 اگست 2017 سے قبل ٹیکس کی ادائیگی کے بعد 3۔ بی فارم پررٹرن بھر کر داخل کرنا ہوگا۔ ایسے ٹیکس دہندگان جو تغیراتی ان پُٹ ٹیکس کریڈٹک کی سہولت حاصل کرناچاہتے ہیں، انہیں اپنی ٹیکس سے متعلق دینداری کا حساب ٹرانس۔  I فارم کے مطابق ،تغیراتی قرض کی رقم کا تخمینہ لگانے کے بعد کرنا ہوگا۔ تغیراتی ان پٹ ٹیکس کو تطبیق کے بعد انہیں 20 اگست 2017 سے قبل اپنی واجبیت سے عہدہ برآ ہونا ہوگا۔ یعنی اپنی دینداری ادا کرنی ہوگی۔ تاہم ایسے معاملات میں انہیں ٹرانس Iاور 3۔بی داخل کرنے کے لئے 28 اگست تک کا وقت ملے گا۔ اگر 3۔ بی کے تحت جمع کرائی جانے والی رقم کے مقابلے میں 3۔بی  داخل کرتے وقت درکار پہلے سے جمع کرائی گئی رقم کم ہوگی، تو اس رقم کو 21 اگست کے بعد سے آگے، فاضل واجب الادا  رقم ادا کرنے کی تاریخ تک ،یہ فاضل رقم مع سود واپس کردی جائیگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More