25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جھاڑکھنڈ اسمبلی انتخابات 2019 کے تیسرے مرحلے میں پرامن ووٹنگ

Urdu News

نئی دہلی، جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2019 کے تیسرے مرحلے میں آج  17 اسمبلی  حلقہ انتخاب  میں  ووٹ ڈالے گئے۔  اس مرحلے میں  ریاست کے 8 اضلاع  جن کے نام   کوڈرما، ہزاری باغ، چترا ،رام گڑھ، گریڈیہہ، بوکارو، سرائے کیلا-کھرساون اور رانچی  میں ووٹ ڈالے گئے۔   آج   کی پولنگ  پرامن رہی    ،کہیں سے کسی ناخوشگوار واقع کی اطلاع نہیں ہے  ۔ پی ڈبلیو ڈی  سمیت معمر شہریوں اور نوجوانوں  وغیرہ نے   کافی  جو ش و خروش کے ساتھ    اپنے  حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔

 ووٹنگ کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں۔

*7016 پولنگ اسٹیشنوں میں سے  5342 پولنگ اسٹیشنوں  (76.14 فی صد)  کو  کافی  حساس قرار دیا گیا تھا  ، اس کے لئے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے تھے۔

*188 پولنگ  اسٹیشنوں کے لئے   دو دن  قبل ہی مطلوبہ    پولنگ ٹیموں کو   روانہ کردیا گیا تھا  ۔

*160 پولنگ عملہ کو  ان کے پولنگ اسٹیشن پہنچانے کے لئے   3 ہیلی کاپٹر   لگائے گئے تھے۔

* الیکشن کے اس مرحلے میں   10365 فوجی  رائے دہندگان  اور  63616 پی ڈبلیو  ڈی ووٹر سمیت      ،5618267 ووٹروں نے  اپنے حق رائے کا استعمال کیا۔   اس مرحلے میں   32 خاتون امیدواروں سمیت   کل  309 امیدواروں نے   اپنی قسمت آزمائی۔

*7336 رضا کاروں نے پی ڈبلیو ڈی ووٹروں کو ان کے گھروں سے   پولنگ اسٹیشنوں تک  لانے میں  سہولت بہم پہنچائی۔     ان کی نقل و حمل میں سہولت کے لئے  1953 موٹر گاڑیوں کو لگایا گیا تھا۔   پولنگ اسٹیشنوں   پر 3581 وہیل چیئر مہیا کرائے گئے تھے۔

*کمیشن نے پیسے کی طاقت کے غلط استعمال کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانے پر میکانزم   اپنایا تھا۔ آج تک  پوری ریاست میں    ضبط کی گئی  چیزوں کی مالیت  16.75 کروڑ روپے ہے۔

*اسمبلی  انتخابات    کے تیسرےمرحلے میں   3 حلقہ انتخابات    یعنی    23-رام گڑھ (405 پولنگ اسٹیشن) اور 25 –ہزاری باغ (486 پولنگ اسٹیشن) اور 63-رانچی (370 پولنگ اسٹیشن)  میں   قطار میں    متعدد ووٹروں کی معلومات کے لئے   نئے تیار شدہ  بوتھ ایپ    کا کامیابی کے ساتھ   استعمال کیا گیا۔

ووٹروں کی  تقریباً تعداد  (5 بجے شام) 

پریس نوٹ جاری ہونے کے وقت    کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کا عمل جاری تھا   ۔ ووٹ ڈالنے کے ا ٓئے رائے دہندگان کی  کل تعداد کا علم   پریزائڈنگ آفیسروں کی  ڈائری اور دوسرے دستاویزات کی تصدیق اور جانچ کے بعد ہی ہوگا۔   شام پانچ بجے تک موصولہ  رپورٹو ں کے مطابق   تیسرےفیز میں 17 اسمبلی حلقہ انتخاب  میں   62.03 فی صد ووٹر ووٹ ڈالنے آئے  ۔ ان 17اسمبلی حلقہ انتخاب میں  ایل  اے ای ، 14 میں  64.02 فی  صد ووٹروں نے  وو ٹ ڈالنے آئے تھے۔

ای وی ایم اور وی وی پیٹ

آج   ووٹنگ کے دوران   کہیں سے بھی  ای وی ایم  /وی وی پیٹ  سےمتعلق کوئی   شکایات موصول نہیں ہوئی ہے۔ اب تک موصولہ   اعدادوشمار کے مطابق    آج 17 اسمبلی حلقہ اسمبلی انتخاب میں    0.43 فی صد    بی یو   ، 0.44 فی صد سی یو  اور 1.13 فی صد   وی وی پیٹ بدلے گئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More