29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب ہری موہن نے آرڈیننس فیکٹری بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی، یکم دسمبر 2019 کو جناب سوربھ کمار کے سبکدوش ہونے کے بعد جناب ہری موہن نے آرڈیننس فیکٹر بورڈ (او ایف بی) کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ 1982 بیچ  کے انڈین آرڈیننس فیکٹریز سروس (آئی او ایف ایس) کے افسر جناب ہری موہن نے میکینکل انجینئرنگ یں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انھوں نے میکینکل انجینئرنگ میں بی اے اور ایم اے کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے الہ آباد یونیورسٹی اور پونے یونیورسٹی کے ٹاپر رہے ہیں۔ انھوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اپنے 39 سال پر محیط کیریئر کے دوران جناب ہری موہن نے بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) ہری دوار، وہیکل فیکٹری جبل پور، انجن فیکٹری اواڑی، ہیوی وہیکل فیکٹری اواڑی، گولہ بارود فیکٹری کھڑکی، آرڈیننس فیکٹری بولانگیر، آرڈیننس فیکٹری چندا،  آرڈیننس فیکٹر دیہو روڈ، او ایف بی نئی دہلی آفس اور فولاد اور معدنیات کی وزارت میں مختلف حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

آئی او ایف ایس افسر کو بکتربند گاڑیوں، آرٹلری، ٹینک اور گولہ بارود، چھوٹے اسلحہ گولہ بارود، پروجیکٹس مینجمنٹ اور کارپوریٹ گورننس وغیرہ کی مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں وسیع تجربہ ہے۔ انھوں نے اجے یا ٹینکوں، ایم بی ٹی ارجن، برج لیئر اور ٹرولس ٹینکس جیسی بکتر بند گاڑیوں کی تیاریوں میں بہتری لانے کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انھوں نے وزارت فولاد اور معدنیات میں خدمات انجام دینے کے دوران اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) کے اسٹیل پلانٹس کی جدید کاری میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

جناب ہری موہن بطور جنرل مینیجر، دیہو روڈ (پونے، سینئر جنرل منیجر، ہیوی وہیکلز فیکٹری، اواڑی (ایچ وی ایف، چنئی) کی حیثیت سے متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں، انھیں ایچ وی ایف میں خدمات کے لیے 2018 میں ‘ایودھ رتن’ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ ڈی جی او ایف اور چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے، وہ او اے ایف کےرکن رہے ہیں اور او ایف بی کے اسلحوں، گاڑیوں اور سازوسامان (ڈبلیو وی اینڈ ای) ڈویژن کے انچارج تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More