39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب کرن رجیجو نے ترقی اورسماجی خدمات کے مختلف شعبوںمیں عمدہ کام اورتعاون کے لئے قومی یوتھ ایوارڈ تقسیم کئے

Urdu News

نئیدہلی: نوجوانوں کے اموراورکھیل کود کے وزریر (آزادانہ چارج ) جناب کرن رجیجو نے آج ترقیات اور سماجی خدمات کے مختلف شعبوں مثلاََ صحت ،انسانی حقوق کو فروغ دینے،سرگرمی سے شہری حقوق کو فروغ دینے ، سماج کی خدمت وغیرہ میں  عمدہ کام اور تعاون کے لئے  انفرادی زمرے (15سے 29 برس کی عمر کے دوران کے نوجوان )   اور اداروں  کو قومی یوتھ ایوارڈس تقسیم کئے ہیں۔

          مذکورہ ایوارڈ س  جو نوجوانو ں کے امور اورکھیل کود کی وزارت کے تحت نوجوانوںکے امور کے محکمے کی جانب سے دئے جاتے ہیں ، ان کا مقصدنوجوان افراد کو  قومی خدمات اور سماجی خدمات کے شعبوں میں  کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی فراہم کرنا، نوجوان افراد میں  انسانیت کے تئیں  احساس ذمہ داری پیداکرنا ہے تاکہ وہ اپنے ذاتی مضمرات کو بطور اچھے شہری کے پروان چڑھاسکیں ۔ساتھ ہی ساتھ ان کے ذریعہ کیا جانے والے غیر معمولی کام کی ستائش بھی ہو اور سماجی خدمات سمیت رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے اداروں کی ہمت افزائی ہو جو قومی ترقی کے کاموں میں مصروف ہیں ۔

قومی یوتھ ایوارڈ تقریب کے دوران جناب کرن رجیجو نے ایک فوٹو نمائش کا بھی اہتمام کیا جس کا عنوان تھا:’’  بھارتیہ نوجوانوں کی نظر میں چین- 2019‘‘  یہ نمائش   ان فوٹو گرافس پر مشتمل تھی جو نوجوان مندوبین نے جو حالیہ  یوتھ ایکس چینج  پروگرام میں چین گئے تھے،وہاں جاکر کھینچے تھے۔

          این وائی اے 17-2016 درج ذیل 20 افراد اورتین ادروں کو تفویض کیا گیا ۔

نمارشمار

نام

ریاست

انفرادی زمرہ

1.

روہت کمار کیشیپ

اترپردیش

2.

ونیت دیوی داس مالپورے

مہاراشٹر

3.

موموٹا تھونا جم

منی پور

4.

نتیش کمار ساہو

چھتیس گڑھ

5.

اودے راجو وام شری کرشنا

تیلنگانہ

6.

پرنس سنگھل

جھارکھنڈ

7.

اپورواوم

دہلی

8.

اے جی پدم نابھن

تامل ناڈو

9.

اومکاراجو نوالی ہل کر

مہاراشٹر

10.

گاتم وینکٹیش

آندھراپردیش

11.

کھا کرشنا موہن سنگھ

آسام

12.

پرودھوی گولہ

آندھراپردیش

13.

راجو گورائی

مغربی بنگال

14.

راہل ڈابر

ہریانہ

15.

ہنسراج کھٹاوالیہ

راجستھان

16.

پرتیش کمار

اترپردیش

17.

مروتنجے دویدی

اترپردیش

18.

متیش گجّر

گجرات

19.

سپرت کمار داس

اوڈویشہ

20.

مانو کمبوج

راجستھان

ادارہ جاتی زمرہ

1.

ایکو  -پرو بہوادیشیہ سنستھا ،چندر پور

مہاراشٹر

2.

کئیر اینڈ چیئر فاؤنیشن

منی پور

3.

ستکار ریوا وکاس نویووک منڈل

راجستھان

انفرادی ایوارڈ ایک تمغہ  ، ایک سند  اور 50  ہزار نقد پر مشتمل ہے ۔ نوجوانوں کے ادارے کو دیا جانے والا ایوارڈ  ایک تمغے ، ایک سند  اور دولاکھ روپے نقد  رقم پر مشتمل ہے۔اس کے علاوہ تین ایوارڈ ان نوجوانوں کو انفرادی طور پردئے گئے جنہوں نے فوٹو نمائش میں  اپنا تعاون دیاتھا جو چین بھارتی نوجوانوںکی نظر میں -2019‘‘  کے موضوع پر منعقدہوئی تھی ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002MVZB.jpg

 ایواڈر یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور بین الاقوامی یوتھ ڈے کے موقع پر حاضرین کو تہنیت سے نوازتے ہوئے جناب رجیجو  نے کہا کہ ان کی وزارت محترم وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں  نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف النوع پروگرامو ں کا اہتمام کررہی ہے ۔ نیشنل یوتھ ایوارڈ تفویض  بھی ایسا ہی ایک پروگرام ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ازحد مضمرات سے مالامال ایک نوجوان ملک ہے ۔ملک  کی تقری کی کلید نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور وہ ملک کا مستقبل سنوارسکتے ہیں ۔ اگر نوجوانوں کی توانائی صحیح سمت میں بروئے کا رلائی جائے تو مختلف شعبوں میں  ملک ترقی کرکے رفتار پکڑسکتا ہے اورنوجوان زیادہ خوشحال ہوسکتے ہیں ۔وزیر موصوف نے کہا کہ نوجوان  مثالیت پسند ہوتے ہیں ، ان کے مقاصد اورنصب العین بلند ہوتے ہیں اور وہ اپنی  کوششوں  سے اپنا نصب العین حاصل کرتے ہیں اور ان کی ان کوششوں کو  صحیح طریقے سے اعتراف کرنا چاہئے ۔اس  پروگرام کا مقصدبھی یہی ہے ۔ جناب رجیجو نے کہا کہ ایوارڈ ، ایوارڈ یافتگان کو  ایک طرف پہچان دلاتے ہیں دوسری طرف ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں ۔ساتھ ہی ساتھ ان پر یہ ذمہ داری بھی عائد کرتے ہیں کہ وہ اپنے ذریعہ کئے جارہے  اچھے کام کو آگے بڑھائیں  ۔انہوں  نے کہا کہ ہمیں  چاہئے کہ ہم فکر اور عمل کے لحاظ سے کبھی اپنے کو معمر محسوس نہ کریں  اور دل سے  ہمیشہ اپنے آپ کو  جوان بنائے رکھیں  ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More