27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب نتن گڈکری نے ان کے حوالے سے دی گئی ایم ایس پی میں کمی کئے جانے کے امکان سے متعلق خبروں کی تردید کی

Urdu News

نئی دہلی، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں نیز بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے میڈیا کے ایک حلقے میں جاری ایسی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں غلط طریقے سے ان کا حوالہ دیتے ہوئے ایم ایس پی میں کمی کئے جانے کے امکانات کی بات کہی گئی ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہی نہیں بلکہ بدنیتی پر مبنی بھی ہیں۔ اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ وہ ہمیشہ کسانوں کی دھان / چاول، گیہوں، گنے جیسی فصلوں کے متبادل استعمال کے  ذریعے ان کے آمدنی بڑھانے کے مختلف طریقے اور ذرائع تلاش کرنے کے حامی رہے ہیں۔ انھوں نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ جب ایم ایس پی میں اضافہ کا اعلان کیا گیا تھا تو وہ اس موقع پر موجود تھے، ایسے میں ان کے ذریعے ایم ایس پی میں کمی کرنے کی حمایت کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

انھوں نے کہا کہ کسانوں کو بہتر آمدنی دستیاب کرانا ہمیشہ سے حکومت ہند کی ترجیح رہی ہے اور اسی جذبے کے ساتھ ایم ایس پی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کسانوں کو بہتر قیمت دلانے کے لئے فصلوں کے سانچے میں تبدیلی کے امکانات تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مثال کے طور پر خوردنی تلہن، پرانےکے بہتر امکانات موجود ہیں، کیونکہ ہندوستان ان کی درآمدات پر تقریباً 90000 کروڑ روپئے کی رقم خرچ کرتا ہے۔ اسی طرح چاول / دھان / گیہوں / مکا کے ایتھنول کی پیداوار نہ صرف ان کو بہتر منافع دلائے گی بلکہ درآمدات کے بل میں بچت کرنے میں بھی معاون ہوگی۔ جناب گڈکری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ حیاتیاتی ایندھن ماحولیات کے بھی زیادہ موافق ہوتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More