26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب نائیڈوکوموروس اور سیرا لیون کا دورہ

Urdu News

نئی  دہلی، افریقہ کے  ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ

ہند ، جناب ایم وینکیانائیڈو10اکتوبر کو کوموروس اور سیرالیون کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔

یہ  افریقہ کے جنوب مشرقی ساحل سے دورواقع جزیرائی ملک کوموروس اور سیرالیون کا ہندوستان کے کسی اعلیٰ سطحی شخصیت کا پہلادورہ ہوگا ۔

          کوموروس کی راجدھانی مورونی پہنچنے کے فوراًبعد جناب نائیڈویونین آف کوموروس کے صدرجناب ازالی اسومانی سے ملاقات کریں گے ۔بعد میں جناب نائیڈوکوموروس میں مقیم ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے ۔

          11اکتوبر کو نائب صدرجمہوریہ یونین آف کوموروس کے صدر کےساتھ وفد سطح کی بات  چیت کریں گے ۔ اس کے بعد دونو ںمعززین دونوں ملکوں  کے درمیان متعدد معاہدوں پر ہونے والے دستخط کے گواہ بنیں گے ۔ بالمشافہ بات چیت کے بعد دونوں لیڈر پریس بیان بھی جاری کریں گے ۔

          اس سے جزیرائی ملک کے دورے کے دوران یونین آف کوموروس کی اسمبلی کے صدرجناب عبدواوسینی کے ساتھ بات چیت کریں گے اور سیرالیون کی راجدھانی فری ٹاون روانگی سے قبل پارلیمنٹ ( اسمبلی آف یونین آف کوموروس ) سے خطاب کریں گے ۔

          13اکتوبر کو نائب صدرجمہوریہ ، جمہوریۂ سیرالیون کے صدرجناب جولیئس مادابایو کے ساتھ بالمشافہ گفتگوکریں گے اور بعد میں ان کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کریں گے ۔ دونوں معززین معاہدوں پر دستخط کے گواہ بھی بنیں گے ۔

          اسی دن جناب نائیڈوہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے ۔ 14اکتوبر کو دہلی روانگی سے قبل جناب نائیڈوسیرالیون کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرعباس بندو سے ملاقات کریں گے ۔ موجودہ دورہ نائب صدرجمہوریہ ہند کا افریقہ کا دوسرا دورہ ہے ۔ اس سے قبل نومبر 2018میں جناب نائیڈونے بوتسوانا ، زمبابوے اور ملاوی کا دورہ کیاتھا جس کا مقصد ان ملکوں کے ساتھ دوفریقی تعلقات کو تقویت دیناتھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More