33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب دھرمیندرپردھان نے جاپان کے فولاد تیارکرنے والوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

Urdu News

نئی دہلی: پیٹرولیم اورقدرتی گیس نیز فولاد کے محکمے کے مرکزی وزیرجناب دھرمیندرپردھان نے جاپان کے اپنے دورے کے موقع پر اس ملک کے اعلیٰ فولاد تیارکرنے والوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وزیرموصوف نے حال ہی میں بھارت کی طرف سے کئے گئے سرمایہ کاری میں مددگاراقدامات کواجاگرکیامثلاًکارپوریٹ ٹیکس میں کمی ، کاروبارمیں آسانی پیداکرنے کے معاملے میں درجہ بندی میں بہتری ، نئی کمپنیوں اورنئی سرمایہ کاری کے لئے ٹیکس ترغیبات ۔ انھوں نے جاپان کی فولاد کی صنعت سے کہاکہ وہ بھارت کی ترقی کی کہانی میں اس کے ساتھ شامل ہوجائیں ۔

جناب پردھان نے جاپان کی فولاد تیارکرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک جے ایف ای اسٹیل کارپوریشن کے نائب صدرجناب ماسایوکی ہیروس سے ملاقات کی۔ جے ایف ای کے پاس ایک مضبوط ریسرچ ڈویژن ہے جس میں فولاد کی صنعت کے لئے ماحول دوست طریقے پر اختراعی ٹکنالوجیوں کے بارے میں ریسرچ کی جاتی ہے اور ترقیاتی کام کیاجاتاہے ۔ جے ایف ای کی بھارت کے فولاد کے سیکٹرکے ساتھ طویل وابستگی ہے اور وہ بھارت میں اپنی موجودگی میں اضافہ کرنے کا خواہش مندہے ۔ وزیرموصوف نے جے ایف ای کے نائب صدرکو بتایاکہ سرمایہ کاری کے معاملے میں بھارت بہترین مقامات میں سے ایک ہے جس کے پاس ایک بڑی مارکیٹ ہے ، بڑھتی ہوئی مانگ ہے اور انتہائی کاروباری ماحول ہے ۔ انھوں نے جے ایف ای کو دعوت دی کہ بھارت میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001VYZ8.jpg

وزیرموصوف نے نپواسٹیل کارپوریشن کی عالمی کاروباری ترقیاتی ٹیم کے جناب کتسریومیاموٹو اور جناب تائی سوکے نومورا سے بھی ملاقات کی ۔ نپو دنیا میں فولاد تیارکرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے ۔ یہ کمپنی تعمیراتی سیکٹر آٹوموبائیل صنعت ریل گاڑیوں کے انجنوں اورجہاز سازی وغیرہ کے لئے مصنوعات فراہم کرتی ہے ۔ جناب پردھان نے بتایاکہ بھارت کی ایک بہت بڑی مارکیٹ جس کی معیشت آگے بڑھ رہی ہے اور جہاں فولاد کی کھپت بہت زیادہ ہے ۔ نپو، بھارت میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا چاہتی ہے ۔ جناب دھرمیندرپردھان نے ان افراد کو دعوت دی کہ وہ مودی حکومت کے میک ان انڈیا پروگرام کے تحت بھارت میں اپنی موجودگی میں اضافہ کریں اور بھارت کی ترقی کی کہانی میں شرکت کریں ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002QR77.jpg

جناب پردھان نے ٹوکیومیں ڈائیڈو اسٹیل کمپنی لمیٹڈ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ۔ ڈائیڈو فولاد سازی کی خصوصیت رکھنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے ۔ یہ کمپنی بہت اچھی کارکردگی والے سامان ، میگنٹک سامان ، موٹرگاڑیوں کی صنعت میں کام آنے والے سامان اور صنعتی سامان کا بھی کاروبارکرتی ہے ۔ ڈائیڈو اسٹیل کی اپنے مشترکہ منصوبوں اور مختلف ذیلی صنعتوں کے ذریعہ بھارت میں اچھی موجودگی ہے ۔ میٹنگ کے دوران ٹکنالوجی کی منتقلی اور بہتری کارروائیوں میں ساجھیداری کے ذریعہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے اقدامات پر تبادلی خیال کیاگیاہے جس کا مقصد بھارت کی فولاد کی صنعت کو اورزیادہ کم لاگت کا سامان تیارکرنے کے قابل بنانا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More