36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب جے پی نڈا نے ’’اسکل فار لائف ، سیو اے لائف‘‘ پہل کا آغاز کیا

स्वास्थ्य मंत्री जेपी नड्डा ने स्वास्थ्य के क्षेत्र में कौशल विकास हेतु “स्किल्स फोर लाइफ, सेव अ लाइफ” अभियान की शुरूआत की
Urdu News

نئی دہلی،   6  جون   2017،  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا  نےآج یہاں ایک جلسہ میں اسکل فار لائف، سیو اے لائف پہل کا آغاز کیا۔ اس موقع پر بولتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ چونکہ ہماری آبادی میں 65 فیصد سے زیادہ لوگ 35 سال سے کم عمر کے ہیں اور حکومت ان لوگوں کو مناسب ہنر سکھا کا عزم رکھتی ہے تاکہ وہ روزگار حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں۔ اسکل فار لائف، سیو اے لائف پہل کا مقصد صحت  کی دیکھ بھال کے نظام میں تربیت یافتہ پیشہ ور لوگوں کا معیار اور تعداد دونوں بڑھیں۔ اس پہل کے تحت مختلف نصابوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرنیورشپ کے وزیر مملکت راجیو پرتاپ روڈی، صحت اور خاندندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کولستے، صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری جناب سی کے مشرا اور عالمی تنظیم صحت ڈبلو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ہینک بیکے ڈام بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More