31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں و کشمیر کے لئے خصوصی صنعتی پہل ۔ اڑان اسکیم کی مدد کار میں توسیع کو کا بینہ کی منظوری

Special Industry Initiative for J&K Sll J&K Udaan
Urdu News

نئی دہلی،  ستمبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ اقتصادی امور سے متعلق کا بینہ کمیٹی نے ‘‘جموں و کشمیر کے لئے خصوصی صنعتی پہل ’’۔ اڑان(یو ڈی اے اے این) کی مدت کار میں بغیر کسی تبدیلی اور لاگت میں اضافے کے 31 دسمبر 2017 تک توسیع کی وزارت داخلہ کی تجویز کو منظوری دے د ی ہے ۔ قبل یہ مدت کار 17-2016 تک تھی ۔

اسکیم اڑان ریا ست جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ہندوستان کے بہترین کا ر پوریٹ سے ملا قات کا موقع فراہم کرتی ہے اور ہندوستان کے کا ر پوریٹ کو ریا ست میں ہنر مندی سے ما لا مال پول دستیاب کرا تی ہے ۔ اڑان اسکیم کے تحت منظم اداروں،بینکنگ،ما لی خدمات کے اداروں،آئی ٹی ،آئی ٹی ای ایس،بنیادی ڈھانچہ ،مہمان نوازی وغیرہ شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت دینے کے عزم کے ساتھ اب تک 109 اہم کا رپوریٹ نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کا ر پوریشن (این ایس ڈی سی)کے ساتھ شراکت کیا ہے۔ اب تک 34587 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں سے 31903 امیدواروں نے پروگرام میں شرکت کی ہے ، 22237 امیدواروں نے اپنی تربیت مکمل کی ہے ، 7649 زیر تربیت ہیں اور 14694 کو روزگار مہیا کرا یا گیا ہے ۔

شورش کے 4 ماہ کے با وجود اسکیم کو اچھی رفتار ملی ہے اور اپنے قیام کے بعد سے ما لی سال 17-2016 کے دوران اس اسکیم پر بہتر طریقے سے عمل درآمد ہوا ہے ۔ 12 ہزار سے زائد امیدواروں نے ٹریننگ حاصل کی تھی اور تقریباً 10 ہزار امیدواروں کو روزگار حاصل ہوا ہے ۔ ریاست کے تقریباً تمام اضلاع کے لئے اب تک انتخاب کی 140 میگا مہم چلا ئی گئیں ۔

اڑان قومی یکجہتی کی ایک اسکیم ہے جس کا مقصد ریا ست جموں کشمیر کے نوجوانوں کو ملک کے بقیہ حصے کے ساتھ قومی دھا رے میں شامل کر نا ہے ۔ یہ اسکیم نہ صرف ہنر مندی کو بہتر بنا نے اور روزگار کا موقع فراہم کر تی ہے بلکہ یہ ریا ست جموں و کشمیر کے ان ہو نہار نوجوانوں کو ہندوستان کے فعال کار پو ریٹ سیکٹر کے ساتھ بھی جوڑتی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More