39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے تمل ناڈو میں جل جیون مشن کے نفاذ کے لئے ریاست کے وزیر اعلیٰ کو مراسلہ تحریر کیا

Urdu News

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے تمل ناڈو میں جل جیون مشن (جے جے ایم)کے تیزی سے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ریاست کے وزیر اعلیٰ کو ایک خط لکھ کر ان سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔ جل جیون مشن  کا مقصد 2024 تک فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن (ایس ایچ ٹی سی) کے ذریعہ ہر دیہی گھر میں پینے کا صاف پانی فراہم کرکے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔  جل شکتی کی وزارت کو سالانہ ایکشن پلان تیز کئے جانے کے بعد وزیر موصوف نے  وزیر اعلیٰ کو ایک مراسلہ میں بتایا کہ ریاست کا ہر گھر کے لئے پائپ کا پانی سپلائی فراہم کرنے کا عزم دیہی علاقوں میں خواتین اور لڑکیوں کی پریشانیوں کو دور کرے گا۔وزیر موصوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ جل جیون مشن کی وقت پر نفاذ سے طویل مدتی بنیاد پر دیہی گھروں میں مستقل بنیاد پر مناسب مقدار میں اچھے پانی حاصل ہونے کی دیہی عوام کی امیدوں کو یقینی طور پر پورا کرے گا اور دیہی عوام مناسب مقدار میں پینے کا پانی حاصل کرسکیں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت اس مقصد کے حصول کے لئے ریاستی سرکار کو ہر طرح کی مدد فراہم کرانے کے تئیں پر عزم ہے۔ حکومت ہند کی جانب سے فنڈ فراہم کئے گئے ہیں اور فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن کے فراہم کردہ ضابطوں  کے نتائج کی بنیاد پر یہ فنڈ فراہم کئے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ 20-2019 میں ریاست میں کچھ ہی گھروں کو نل کے کنکشن فراہم ہوئے تھے، جبکہ 13.86 لاکھ گھروں کو نل کے کنکشن فراہم کرنے کا نشانہ رکھا گیا تھا۔  کچھ ہی گھروں کو نل کے کنکشن فراہم کئے جانے پر وزیر موصوف نے اپنی تشویش کو ظاہر کیا۔  اس بات کا بھی ذکر کیاگیا کہ 20-2019 میں تمل ناڈو کو 13.86 لاکھ گھروں کو نل کے کنکشن فراہم کرنے کے لئے 373.87 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے اور 373.10 کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے۔  البتہ ریاست میں مارچ 2020 کے آخر تک جل جیون مشن کے تحت 114.58 کروڑ روپے ہی استعمال کئے۔

مزید یہ کہ جناب شیخاوت نے کہا کہ دیہات کے ہر گھر میں پانی فراہم کرنا ایک قومی ترجیح ہے اور اس تناظر میں تمل ناڈو کو جو 373.87 کروڑ روپے جو مختص کئے گئے ہیں، اس میں 21-2020 کے دوران اضافہ کرکے 917.44 کروڑ روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔ اس طرح 264.09 کروڑ روپے کا بیلنس بچنے کے ساتھ ہی تمل ناڈو نے 1181.53 کروڑ روپے کی دستیابی کا یقین دلایا ہے۔ ایف آر جی ایم ایکٹ کے تحت ریاست کا ادھار لینے کی حد میں 3.5 فیصد سے 5 فیصد کے اضافہ کے ساتھ ہی اور 2024 تک  ہر گھر میں ایف ایچ ٹی سی کے ذریعہ پینے کا پانی فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ ہی مرکزی وزیر نے امید ظاہر کی کہ ریاست کا مرکزی فنڈ کے ساتھ میچنگ شیئر بروقت نافذ کرنے والی ایجنسی کو دستیاب کرایا جائے گا۔ اس طرح 21-2020 میں ریاست کا میچنگ شیئر کے ساتھ ٹیپ کنکشن فراہم کرنے کے لئے ریاست کے لئے  دستیابی کا کل فنڈ 2363 کروڑ روپے ہے۔

20-2019 کے دوران فراہم کئے گئے ایف ایچ ٹی سی کی تعداد کی کے ضابطوں میں غیر تسلی بخش نتیجے کے پیش نظر اور فنڈ کے کم استعمال کے پیش نظر وزیر موصوف نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں پانی کی سپلائی کی اسکیموں اور منصوبوں کے نفاذ کا جائزہ لیں اور پہلے سے موجود پائپ والے پانی کی سپلائی کی اسکیموں پر توجہ دے، جو ایک مہم موڈ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، کیونکہ ریاست میں 105 لاکھ ایف ایچ ٹی سی فراہم کرنے کی گنجائش ہے اور یہ گاوؤں ہر گھر جل گاوؤں بن سکتے ہیں۔

ریاست میں 1.27 کروڑ دیہی مکانوں میں سے 21.85 لاکھ گھروں کے پاس نل کے کنکشن ہیں۔ اس سال ریاست کا 34 لاکھ دیہی مکانوں کو نل کا پانی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ سنسد آدرش گرام یوجنا کے تحت تمام 117 گاوؤں کا  سو فیصد احاطہ کرنے کے لئے ترجیح دی جارہی ہے۔  آرزومن ضلعوں کے گاوؤں اور ایس سی ؍ ایس ٹی اکثریت والی بستیوں میں 90 فیصد  گھروں میں پانی فراہم کرنے کو بھی ترجیح دی جارہی ہے۔  شیوا گنگا ضلع میں 78 فیصد نل کے کنکشن ہیں۔ ولور ضلع میں 61 فیصد اور پڈوکٹائی ضلع میں 58 فیصد گھروں میں موجودہ سال کے دوران سو فیصد تک نل کا پانی فراہم کئے جانے کا منصوبہ ہے۔

مرکزی وزیر نے پینے کے پانی کے موجودہ وسائل  کو مستحکم کرنےکے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے پر سرگرمی سے غور کرنے کی وزیر اعلیٰ سے درخواست کی، تاکہ ایم جی نریگا، ایس بی ایم (جی) ، 15 ویں ایف سی گرانٹ ٹو پی آر آئی ایس، ڈسٹرکٹ منرل ڈیولپمنٹ فنڈ، سی اے ایم پی اے، سی اس آر فنڈ، لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ جیسے مختلف پروگراموں کے کنورزینس کے ذریعہ پانی کے پینے کے سپلائی کے نظام طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنایا جاسکے۔  پانی کی یہ سپلائی گاوؤں سطح پر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی گاوؤں کمیونٹی ، گرام پنچاتیں اور اس کی ذیلی کمیٹی ،یوزر گروپس کو گاوؤں میں پانی کی سپلائی کے نظام کے رکھ رکھاؤ، آپریشن ، بندوبست، نفاذ اور منصوبہ بندی میں شامل کئے جانے کی ضرورت ہے، تاکہ پانی کے تحفظ کے حصول کے لئے طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنایا جاسکے۔ سبھی گاوؤں میں کمیونٹی موبیلائزیشن کے ساتھ آئی ای سی مہم کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، تاکہ جل جیون مشن کو صحیح معنوں میں عوامی تحریک بنایا جاسکے۔

یہ خط عالمی وبا کے پیش نظر کافی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ بات اہم ہے کہ لوگ پبلک اسٹینڈ پوسٹ اور عوامی پانی کے وسائل پر بھیڑ نہیں لگاتے، اس لیے انہوں نے سبھی گاوؤں میں پانی کی سپلائی کے کام کو آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے، تاکہ ہر گھر میں نل کا کنکشن فراہم کیا جاسکے۔ اس سے سماجی ڈسٹینسنگ کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور  مقامی لوگوں اور مائیگرینٹ کو روزگار حاصل کرنے میں مدد ملے گی، ساتھ ہی ساتھ دیہی معیشت مستحکم ہوگی۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کو  ریاست کو سو فیصد ایف ایچ ٹی سی ریاست بنانے کے لئے فنڈ سمیت اپنی غیر مشروط حمایت کا یقین دلاتے ہوئے جل شکتی کے مرکزی وزیر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ کے ساتھ جل جیون مشن کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے بارے میں تبادلہ خیال کی درخواست کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More