33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جل شکتی کے مرکزی وزیر کا ہماچل پردیش کے وزیر اعلی کے ساتھ تبادلہ خیال

Urdu News

جل شکتی کے مرکزی وزیر شری گجیندر سنگھ شیخاوت نے ہماچل پردیش میں جل جیون مشن کے نفاذ کے بارے میں وزیر اعلی شری جئے رام ٹھاکر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلہ خیال کیا۔ حکومت ہند دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کے ساتھ بنیادی خدمات کو یقینی بنانے کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ پینے کے پانی کی فراہمی بھی ایک اہم بنیادی خدمت ہے جو لوگوں کو مہیا کرائی جاتی ہے اور جس میں سپلائی کئے جانے والے پانی کی مقدار، معیار اور پانی کی سپلائی کی مدت یقینی بنانی پڑتی ہے۔ اس کے لئے جل جیون مشن (جے جے ایم) کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ مشن کا مقصد یونیورسل کوریج ہے اور اس میں برابری اور شمولیت کے اصول پر زور دیا جاتا ہے یعنی گاوں کے ہر ایک گھرانے کو پانی کا نل کنکشن مل جائے اور کوئی بھی گھرباقی نہ رہے۔

ہماچل پردیش 2024 کے قومی ہدف سے پہلے اگست 2022 تک 100٪ کوریج کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ایسا کرنے سے ہماچل پردیش ہر دیہی گھرانوں کو نل کنیکشن مہیا کرنے کے اولوالعزم ہدف کو حاصل کرنے والی ایک سرکردہ ریاست ہوگی۔ اس تناظر میں ، مرکزی وزیر نے ریاستی وزیر اعلی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور وزیراعلیٰ نے ریاست میں دیہی پینے کے پانی کی فراہمی کے کاموں پر تیزی سے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تاکہ مقررہ وقت پر ہدف حاصل کیا جاسکے۔

ریاست میں گھریلو نل کنکشن کی فراہمی میں اب تک ہونے والی پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے گاؤں کے پانی اور صفائی ستھرائی کمیٹی / پانی سمیتی کی تشکیل کے ساتھ ساتھ ولیج ایکشن پلان کی تیاری پر زور دیا۔ یہ پانی سمیتی گرام پنچایت کی ذیلی کمیٹی ہو گی جس میں کم سے کم 50٪ خواتین ممبران ہوں گی جو گاؤں میں پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی ، ڈیزائننگ ، عمل درآمد اور چلانے اور برقرار رکھنے کے لئے ذمہ دار ہوں گی۔ تمام گاووں کو ولیج ایکشن پلان  تیار کرنا ہو گا جس میں بنیادی طور پر پینے کے پانی کے ذرائع کی ترقی ، پانی کی فراہمی ، گرے پانی کا انتظام اور آپریشن اور دیکھ بھال کرنے والے شامل ہوں گے۔

شری شیخاوت نے پانی کی سپلائی کے نظام کے آپریشن اور رکھ رکھاو کے مختلف پہلوؤں اور مقامی برادری کے رول پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیر اعلی سے طویل مدتی پائیداری کے لئے کشش ثقل پر مبنی اور اسپرنگ۔ شیڈ پر مبنی پانی کی سپلائی کے نظاموں کی منصوبہ بندی بنانے کو کہا۔ اس پر مزید روشنی ڈالی گئی کہ ہر گاؤں میں 5 افراد ، خاص طور پر 5 خواتین کو گاؤں کی سطح پر سپلائی کئے جانے والے پانی کے فیلڈ ٹیسٹ کٹس پر مبنی ٹیسٹنگ کے استعمال کے لئے تربیت دی جائے۔

ہماچل پردیش کے 17.04 لاکھ دیہی گھرانوں میں سے ، 9.52 لاکھ (55.87٪) کو پہلے ہی ایف ایچ ٹی سی مہیا کی جا چکی ہے۔ بقیہ 7.52 لاکھ گھرانوں میں سے ہماچل پردیش نے 2020-21 کے دوران 2.44 لاکھ گھرانوں میں نل کنیکشن کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سال کے دوران ، ریاست کل 17،250 گاووں میں سے 4،313 گاووں کے تمام گھرانوں کو نل کنیکشن مہیا کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

سال دو ہزار بیس۔ اکیس میں 326.20 کروڑ مختص کئے گئے ہیں اور ریاست کی حصہ داری سمیت 371 کروڑ روپئے کی دستیابی یقینی ہے۔ ریاست فزیکل اور مالی کارکردگی کی بنیاد پر اضافی رقم تخصیص پانے کا اہل ہے۔ چونکہ پی آرآئی کو 15ویں فائنانس کمیشن گرانٹس کے تحت ہماچل پردیش کے لئے 429 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں اور اس کے پچاس فیصد کا استعمال پانی کی سپلائی اور صفائی کے لئے استعمال کیا جانا ہے ، اس لئے اسے دھیان میں رکھتے ہوئے مرکزی وزیر نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ دیہی پانی کی سپلائی ، گرے واٹر ٹریٹمنٹ اور دوبارہ استعمال اور سب سے اہم بات یہ کہ پانی کی سپلائی کی اسکیموں کے طویل مدتی آپریشن اور رکھ رکھاو کو یقینی بنانے میں اس فنڈ کے استعمال کی منصوبہ بندی بنائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More