26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تیراکی برادری کھیلوں کی وزارت کے جاری کردہ کھیلوں سے مخصوص ایس او پی کے ساتھ اولمپک تربیت دوبارہ شروع کرنے کا خیرمقدم کرتی ہے

Urdu News

ہندوستانی تیراکی برادری نے ملک بھر میں سوئمنگ پولس دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ جمعہ کے روز کھیلوں کی وزارت نے مسابقتی تیراکوں کے لئے سوئمنگ پولس کے استعمال کی نشاندہی کرتے ہوئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) جاری کیا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے 30 ستمبر کو اپنے آرڈر میں کنٹینمنٹ زون کے علاوہ سوئمنگ پول دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے۔

وردھوال کھڈے ان 6 ہندوستانی تیراکوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اولمپک کوالفکیشن بی مارک حاصل کیا ہے اور جنہوں نے 2008 کے اولمپکس میں حصہ لیا تھا ، وہ اس فیصلے پر بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا ، “یہ ایک بہترین فیصلہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ تیراکوں کو جلد ہی مکمل فارم اور ریس میں دوبارہ آنے کا موقع ملے گا۔ مجھے امید ہے کہ ریاستی حکومتیں جلد ہی مرکز کی جانب سے کئے گئے فیصلے کی مکمل حمایت کرنے کا فیصلہ کریں گی اور 100 فیصد مسابقتی تیراک دوبارہ تربیت کا آغاز کرسکتے ہیں”۔

اگست میں ایس اےآئی نے دبئی میں دو ماہ کے تربیتی کیمپ کی منظوری دی تھی ، جس میں تیراک سری ہری نٹراج اور کشگرا راوت نے شرکت کی تھی ، دونوں نے ہی بی کوالیفکیشن مارک حاصل کیا ہے۔ جیسا کہ ساجن پرکاش بھی حاصل کیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے دبئی میں تربیت حاصل کی تھی ، لیکن نٹراج ایک بار پھر ہندوستان میں تربیت حاصل کرنے پر خوش ہیں۔”مجھے بہت خوشی ہے کہ بھارت میں سوئمنگ پول کھل رہے ہیں ، گھر میں رہ کر تربیت کے لئے اہل ہونے کا مجھے کافی بہتر احساس ہو رہا ہے کیونکہ میرے پاس میرا پورا سپورٹ عملہ دستیاب ہے اور شیڈول کو زیادہ سے زیادہ کارکردگی کے لئے تیار کیا جاسکتا ہے”۔

کوڈ 19 وبائی بیماری کی وجہ سے تاخیر کے باوجود ملتوی شدہ اولمپکس میں ہندوستانی تیراکوں کی مدد ہوسکتی ہے اور ڈرون آچاریہ ایوارڈ یافتہ کوچ نہار امین نے کہا ہے کہ تربیت کا دوبارہ آغاز اس سلسلے میں ایک مثبت قدم ہے ۔ ” میں اس خبر سے بہت زیادہ خوش ہوں کہ ہماری تیراکوں کو اپنی تربیت دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ہمارے تمام تیراکوں کو وبائی مرض کی وجہ سے ایک دھچکا لگا ہے اور اولمپکس کی ری شیڈولنگ سے ہمارے تیراکوں کو دوبارہ فارم میں آنے میں مدد ملے گی۔ میں بہت پر امید ہوں کہ ہمارے اولمپک بی کوالیفائرز اے کوالیفائنگ ٹائم حاصل کرنے کے لئے بہت محنت کرینگے اور ہمارے ملک کے تمام تیراک اپنی تربیت دوبارہ شروع کرنے کے تئیں بہت پرجوش ہیں”۔

سوئمنگ فیڈریشن آف انڈیا نے بھی اس فیصلے کا اور تیراکی کی بحالی کے لئے تیار کردہ ایس او پیز کا خیرمقدم کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل مونال چوکشی نے کہا ، “ہمیں بہت خوشی ہے کہ حکومت نے مسابقتی تیراکی کی بحالی کی اجازت دے دی ہے۔ ایم وائی اے ایس کا ایس او پی دستاویز ایک جامع اوربہتر دستاویز ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے ان رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت کو عام کرنا ہماری ترجیح ہو گی”۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More